اخبار : ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے جمعے کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ایک انسپکٹر اور دو سابقہ اہلکاروں کو ڈاکٹری غفلت کے ایک کیس کی تفتیش میں راز افشا کرنے کی بنا پر حراست میں لیا گیا ہے، اس کیس میں ایک عورت ایک کاسمیٹک سرجری کلینک پر لیپو سکشن کرواتے ہوئے ہلاک ہوگئی تھی۔
پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ حراست میں لیے جانے والے تین آدمی انسپکٹر شیروتوری یوشیری، عمر 58 سال، اور دو سابقہ انسپکٹر ناکامیچی نوریاکا، عمر 53 سال، اور اشی ہارا میاکازو ، عمر 61 سال شامل ہیں، سابقہ انسپکٹروں نے پولیس کی نوکری چھوڑ دی تھی اور شنگاوا کاسمیٹک سرجری گروپ میں کام کررہے تھے۔
پولیس کے ترجمان ساکورازاوا کینیچی نے کہا کہ شیروتوری، جس کا شعبہ پیشہ ورانہ غفلت کے معاملات کی تفتیش کرتا ہے، کے بارے میں خیال ہے کہ اس نے اپنے سابقہ ساتھیوں کو پولیس چھاپوں کے متعلق پیشگی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں تفتیش کی دستاویزات فراہم کیں اور تفتیش سے بچنے کے لیے مشورے بھی دئیے۔ انھوں نے شیروتوری کے کاموں کو “گھناؤنا” قرار دیا۔
این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق ایک ستر سالہ خاتون کاسمیٹک سرجری کلینک کی اکیبکورو شاخ میں سرجری کروانے کے بعد مرگئی تھی۔ ناکامیچی اور اشیہارا نے کمپنی میں اپنی ملازمتیں 2010 کے شروع میں شروع کی تھیں۔ شیروتوری نے مبینہ طور پر پچھلے گرما میں انھیں ہوشیار کردیا تھا کہ خاتون کی موت کے متعلق تفتیش کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ شیروتوری تفتیش کا انچارج تھا، ساکورازاوا نے بتایا۔
38 سالہ سرجن جس نے لیپوسکشن کی تھی، کو اپریل میں مجرمانہ غفلت کی وجہ سے ہونے والی موت کے الزام کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔