ادھی صدی سے زیادہ ۵۸ سال بعد جاپان میں اینالاگ ٹی وی نشریات کا دور ختم

اخبار:اتوار کو جاپان میں 58 سالہ اینالاگ ٹی وی نشریات کا دور ختم ہوگیا، تاہم اس میں زلزلے و سونامی سے متاثرہ صوبے میاگی، ایواٹی اور فوکوشیما شامل نہیں، جہاں ٹی وی کی ڈیجیٹل ارضی نشریات کی طرف منتقلی مارچ 2012 تک موخر کردی گئی ہے۔
اگرچہ اس ماہ جاپان میں ڈیجیٹل برقی ٹی وی خریدنے کے لیے سٹوروں پر رش رہا ہے، تاہم وزارت داخلہ و کمیونیکیشن کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں 7000,000 گھرانوں نے ابھی تک ڈیجیٹل ٹی وی یا ٹیونر اور اینٹینا نہیں حاصل کیے ہیں۔
وزارت نے ایک “ڈیجیٹل سپورٹ سینٹر” قائم کیا ہے جو سوالوں کے جواب دے گا جیسے کس قسم کا ٹیونر درکار ہے، اور ڈیجیٹل کیبل ٹی وی کے ساتھ ریموٹ کنٹرول کیسے استعمال کریں۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انھیں عمر رسیدہ لوگوں کی طرف سے بہت سی کالیں موصول ہورہی ہیں۔
آدھی رات کو اینالاگ ٹی وی کی سکرینیں صاف ہوجائیں گی۔ اس وقت قارئین کو مطلع کرنے کے لیے ایک نوٹس موجود ہے کہ کہاں سے معلومات لی جائیں۔ وزارت ایسے استفسارات کا جواب دینے کے لیے 0570-07-0101 پر 24 گھنٹے چلنے والی ہاٹ لائن چلا رہی ہے۔
اینالاگ سے ڈیجیٹل ٹی وی کو منتقلی کا پہلا اعلان دسمبر 2003 میں کیا گیا تھا۔ جاپان الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے مطابق، اس وقت سے قریبًا اسی ملین ٹی وی سیٹوں کو ناکارہ قرار دیا جاچکا ہے۔