پولیس نے 27 سالہ نارا خاتون کو کیوٹو میں قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا

پولیس نے ایک 27 سالہ نارا خاتون کو کیوٹو میں 20 سال کی ایک لڑکی کے قتلا کا ارتکاب کرنے پر گرفتار کرلیا ہے، جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ یہ اُس کی واقف کار تھی۔
ٹی وی نیوز رپورٹروں کے مطابق مظلومہ جسے فوکودا ماسومی کے طور پر شناخت کیا گیا ہے، کو 21 جولائی کو لگ بھگ 1 بجے رات اپنے اپارٹمنٹ پر واپس آنے کے بعد قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی موت تولیے سے گلا گھونٹنے کی وجہ سے ہوئی اور یہ کہ اس کے سینے میں کئی گہرے زخم بھی موجود تھے۔ جرم کی سنگینی کی نوعیت دیکھتے ہوئے پولیس نے ہر اس شخص کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے لڑکی کے ساتھ کوئی بھی عداوت تھی۔
زیر حراست خاتون کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ایک آدمی کے ساتھ اسی ریستوران میں ڈیٹ پر جاتی تھی جہاں فوکودا کام کرتی تھی۔ پولیس نے کہا کہ ابھی وہ اس خاتون کو ملزمہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں، چونکہ انھیں شبہ ہے کہ یہ خاتون فوکودا کے ساتھ اس آدمی کے معاملے پر جھگڑ پڑی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.