عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ کا، کان سے ملاقات کے بعد اظہار خیال
اقوام متحدہ کے جوہری چوکیداری کے محکمے کے سربراہ نے منگل کو کہا ہے کہ جاپان کے فوکوشیما ڈائچی بحران، جس کا انھوں نے گزشتہ کل دورہ کیا تھا، کے باوجود دنیا میں جوہری توانائی مزید ترقی کرتی رہے گی۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو وزیر اعظم کان ناؤتو سے مالاقات کے بعد گفتگو کررہے تھے، کان نے زلزلہ زدہ ملک سے جوہری توانائی کا استعمال ختم کرنے کے موقف کی حمایت کی ہے۔
“یہ یقینی بات ہے کہ جوہری پلانٹوں کی تعداد بڑھے گی، اگرچہ پہلے جتنی تیز رفتاری سے نہ سہی،” امانو جو اعلی جاپانی سفارت کار رہ چکے ہیں، نے کان سے ٹوکیو میں ملاقات کے بعد کہا۔
امانو، جنھوں نے تباہ حال فوکوشیما ڈائچی پلانٹ کا پیر والے دن دورہ کیا تھا، نے کہا کہ انھوں نے کان کو یقین دلایا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی اس بحران زدہ ملک کے جوہری پاور پلانٹ کو کنٹرول میں لانے کے لیے مدد فراہم کرے گی۔
میرا خیال ہے کہ فوکوشیما ڈائچی کے حادثے کے بعد دوسرے ممالک کی طرف سے جوہری پیداوار کے حفاظتی معیار کی جانچ کرنا بہت اچھا اقدام ہے،” امانو نے کہا۔ “یہ اور اچھا ہوتا اگر آئی اے ای اے ایسی حفاظتی تدابیر پر بین الاقوامی طور پر نظرثانی بھی کرسکتا۔”