انٹرنیشنل ویلفئیر کلب تویاما جاپان

تویاما کین میں پہلی مرتبہ جاپانی کمیونٹی اور پاکستانی کمیونٹی کا مشترکہ پروگرام
انٹرنیشنل ویلفئیر کلب تویاما کی ایک اور کامیابی
پروگرام میں شر یک لوگوں کی ایک دوسرے سے مختلیف موضوعات پر گفتگو
اور آپس میں مل جل کر مسایل کے حل کے لیے تجاویزات ۔
تویاما کین رپورٹ،شاہدخان۔
انٹرنیشنل ویلفئیر کلب تویاما جاپان کے صدر جناب نواب علی بہلم اور ممبران کی محنت اور کوششوں سے الحمدوللہ تویاما کین کے شہر امیزو میں منعقد ہونے والی تقریب انتہائی کامیاب رہی ۔ جس میں کثیر تعداد میں مقامی کمیو نٹی اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی ۔ پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ اس پروگرام میں کوئی مہمان خصوصی نہیں تھا بلکہ اس تقریب میں شریک ہر شخص تقریب کی رونق اور جان تھا۔ یہ ایک مکمل طو ر پر فیملی پروگرام تھا جس میں نونہال بچوں ،نوجوانوں اور بڑی عمر لوگوں نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز صبح دس بجے ہوا آغاز میں امیزو جی جیکائی ،ہوری اوکا جی جیکائی کے صدور جناب ایتاکورا ، ناکاجیماصاحب اور انٹرنیشنل ویلفئیر کلب کے صدر جناب نواب علی بہلم اور نائب صدر شاہدخان (راقم ) نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں شریک تما م لوگ جلد ہی ایک دوسرے سے گھل مل گئے اور مختلیف موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے نظر آئی۔ گیارہ بجکر تیس منٹ پر دوپہر کے کھانے کا وقت شروع ہوا جس میں مقامی کمیونٹی اور انٹر نیشنل ویلفئیر کلب کے ممبر ان نے ملکر اپنی خدمات پیش کیں۔ تقریب میں پرداہ دار خواتین کے لئے خا ص انتیظام کیا گیا تھا ۔ شرکاء کا تقریب میں دلچسپی کا اندازہ اس با ت سے لگایا جاسکتا ہے کہ
کھا نے کے بعد بھی گفتگو اور آ پس میں سوال جواب کا سلسلہ جاری رہا ۔ اسلام میں خواتین کا مقام ، پاکستانی کھانوں اور جاپان میں غیر ملکیوں کو درپیش مسائیل جیسے موضوعات پر شرکاء کی دلچسپی قابل ذکر تھی۔اس تقریب کے اختیتام پر انٹر نیشنل ویلفئیر کلب اور امیزو شہر کی مقامی انتیطامیہ کی جانب سے حاظرین کا شکریہ ادا کیا گیا۔ امیزو شہر کی انتیظامہ نے اس تقریب کو قابل عمل بنانے کے لئے انٹر نیشنل ویلفئیر کلب کے صدر اور ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اور اس طرح یہ منفرد تقریب کا اختیتام دوپہر دو بجے ہوا ۔ شرکاء اور انتظامیہ نے مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کرنے کا عزم کیا۔
انٹرنیشنل ویلفئیر کلب تویاما جاپان کے قیام کا بنیادی مقصد ہی یہ ہیکہ جاپان میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کا جاپان میں مثبت امیج قائم ہو۔
اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ وہ ہمارا حامی و ناصر ہواور وہ ہمیں نیک مقاصد میں کامیابی عطا فرمائے (آمین)۔
پاکستان زندہ باد۔۔۔۔۔۔جاپان پائندہ با

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.