لی کا کہنا ہے کہ اگر جاپانی قانون سازوں نے متنازعہ جزیرے پر قدم رکھا تو ان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے

جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ باک نے جاپانی قانون سازوں کو دونوں اقوام کے مابین متنازعہ جزیروں کے قریب جانے سے خبردار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جانے والوں حفاظت کی کوئی یقین دہانی نہیں کروائی جاسکتی، ایک اہلکار نے بدھ کو یہ بات بتائی۔
دونوں پڑوسی عشروں پرانے علاقائی تنازعے، جو بحر جاپان (مشرقی سمندر میں) جاپان کے زیرکنٹرول جزیروں پر ہے، میں تازہ در آنے والی شدت کا شکار ہورہے ہیں، انھیں جاپان میں تاکیشیما کے نام سے جانا جاتا ہے۔
تازہ ترین تنازعہ اس وقت کھڑا ہوا جب کوریا کی سرکاری ائیر لائن کورین ائیر نے جون میں ڈوکدو کے اوپر اپنے نئے اے 380 طیارے کی آزمائشی پرواز کی۔ اس کے جواب میں ٹوکیو نے سرکاری ملازمین سے کہا کہ کورین ائیر ایک مہینے تک استعمال نہ کریں۔
جاپان کی قدامت پرست حزب اختلاف پارٹی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے چار قانون سازوں نے بھی الیونگ جزیرے میں جانے کا اعلان کردیا، جو ڈوکدو میں جنوبی کوریائی علاقے کے قریب ترین ہے، جس نے سیئول کے اہلکاروں اور ایکٹیوسٹوں کو طیش دلا دیا۔
منگل کو کابینہ کے ایک اجلاس میں لی نے اہلکاروں کو حکم دیا کہ وہ ٹوکیو کو مشورہ دیں کہ سیئول “قانون سازوں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتا”، اور انھیں دورہ منسوخ کرنے پر راضی کریں، ایک صدارتی ترجمان نے بتایا۔
انھوں نے حفاظت کو لاحق خطرات پر مزید تفصیل میں جانے سے گریز کیا۔
بہت سی شہری تنظیموں نے سیئول میں جاپانی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے، اور کچھ نے قسم کھائی کہ وہ قانون سازوں کو الیوگ جزیرے میں نہیں اترنے دیں گے۔
جنوبی کوریا جو کہ 1910 سے 1945 تک جاپان کے زیر انتظام رہا ہے، نے مارچ میں جاپان کی طرف سے نئی درسی کتابوں کی منظوری کے بعد، جن میں ان جزیروں پر جاپان کا حق بتایا گیا ہے، ان جزیروں پر اپنا کنٹرول مستحکم کرنے کی کوشش کی ہے۔
بدھ کو کوریا ہیرالڈ نے ایک اداریے میں اس متوقع دورے کو غیردوستانہ اشارہ قرار دیا ہے تاہم اداریے نے کہا کہ کوریا کو اسے روکنے کی بجائے نظرانداز کرنا چاہیے۔
اس بات میں “پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں چونکہ جاپانی گروپ الیوگ ڈو جزیرے پر بطور سیاح قدم رکھ رہا ہے،” اداریے نے کہا۔
“اگر وہ کسی بھی سیاسی عمل میں ملوث ہوتے ہیں، تو ان کے ساتھ اس کے مطابق سلوک کیا جاسکتا ہے۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.