کازو، سائیتاما: سانتا کلاز نے فوکوشیما صوبے کے بچوں کو خوش کرنے کے لیے یہاں، سائیتاما میں جوہری بحران کے پناہ گزینوں کو خوشیوں کا پیغام دیا۔
گرمیوں کے لباس میں ملبوس سانتا کلاز نے 26 جولائی کو سابقہ کیسائی ہائی سکول، کازو، سائیتاما صوبے کا دورہ کیا، جہاں فوکوشیما صوبے کے قصے فوتابا کے پناہ گزینوں کو فوکوشیما 1 جوہری پلانٹ کے حادثے کے بعد رکھا گیا ہے۔
“میں آپ سب کو اپنے پسندیدہ ملک جاپان میں اکٹھے دیکھ کر بہت خوش ہوں،” سانتا کلاز نے مسکراتے ہوئے کہا جب اسے قریبًا 50 بچوں نے خوش آمدید کہا، جو اسے دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
جب سانتا کلاز نے انھیں گولیاں ٹافیاں اور دوسرے تحائف پیش کیے تو بچے بظاہر پرجوش نظر آرہے تھے۔
یہ غیرموسمی دورہ اس وقت شروع ہوا جب سانتا کلاز کو عظیم مشرقی جاپان کے زلزلے کی رپورٹس کا سن کر انتہائی دکھ پہنچا۔
“چونکہ میں آپ کو جلد از جلد دیکھنا چاہتا تھا، اس لیے میں کرسمس تک انتظار نہیں کرسکتا تھا،” سانتا کلاز نے کہا۔