توچیگی نے تمام فارموں سے حاصل کردہ بڑے گوشت پر تابکاری کے ٹیسٹ شروع کردئیے

اتسونومیا: ٹوچیگی صوبے کی حکومت نے 28 جولائی کو 1890 فارموں سے لیے گئے بیف کے نمونوں پر،دو کھانا پروسیس کرنے والے مراکز پر، تابکاری کی جانچ کے ٹیسٹ شروع کردئیے ہیں۔

یہ ٹیسٹ اس دریافت کے بعد کیے جارہے ہیں، کہ بیف میں تابکار سیزیم کی شرح مرکزی حکومت کی عبوری حد 500 بیکورِل فی کلوگرام سے بڑھ گئی ہے، جو ہمسایہ فوکوشیما صوبے کے بحران زدہ جوہری پلانٹ نمبر ایک سے خارج ہونے والی تابکاری کا نتیجہ ہے۔

صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق ہر فارم سے ایک جانور کے سر سے لیا گیا گوشت جانچا جائے گا۔ اتسونومیا میں مویشیوں کی ایک عوامی پروسیسنگ کارپوریشن پر 28 جولائی کو ہر گوشت کیے جانور سے 700 گرام بیف اتارا گیا۔ یہ گوشت نجی مرکزِ جانچ میں بھیجا جائے گا۔

اسی اثناء میں، توچیگی حکومت فوکودو تمیکازو نے 28 جولائی کو اعلان کیا ہے کہ ہر مویشی کے سر سے گوشت لے کر اس کی جانچ کی جائے گی۔

صوبائی حکومت کی طرف سے ہر فارم کے گوشت کی جانچ کے علاوہ، سائیتاما صوبے کے شہر واکو اور دوسرے علاقوں میں، توچیگی کی مرکزی زرعی تعاون کی تنظیم نے 28 جولائی سے زرعی تعاونی مراکز کے ذریعے بیچے جانے والے ہر مویشی کے سر سے گوشت کی جانچ شروع کردی ہے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.