چوبو الیکٹرک 17 سال سے پھنسا ہوا جوہری ایندھنی راڈ نہ نکال سکی

شیزوکا (کیودو): چوبو الیکٹرک پاور کمپنی نے جمعرات کو انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک استعمال شدہ ایندھنی سلاخ کو نکالنے میں ناکام رہی ہے، یہ سلاخ 17 سال پہلے ہاماؤکا، شیزوکا صوبے کے جوہری پلانٹ میں ایک حادثے کے بعد ٹوٹ گیا تھا۔

جہاں عمومی طور پر استعمال شدہ جوہری ایندھن کو روکاشو، آموری صوبے یا کہیں اور بازیافتگی کے پلانٹ میں بھیج دیا جاتا ہے، یہ ٹوٹا ہوا راڈ ایک بوڑھے و ناکارہ ری ایکٹر نمبر 1 کے ایندھنی حصے میں ایک خصوصی خول میں رہتا ہے، کمپنی نے بتایا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے مقامی تحقیقی تنظیموں کے ساتھ ساتھ عالمی جوہری ایندھن کی فرموں کو بھی یہ راڈ لینے کا کہا تھا لیکن کوئی بات نہ بنی، اور وہ ابھی تک اس فکر میں ہیں کہ واضح حکومتی قوانین کی عدم موجودگی میں، نقصان زدہ ایندھن کو کیسے ٹھکانے لگایا جائے جو زیادہ احتیاط کا متقاضی ہوتا ہے۔

چوبو الیکٹرک نے اسی دن اس بات کی تردید بھی کی کہ انھوں نے اپنے ملازمین اور کارکنوں کو 2007 میں ہونے والی ایک حکومتی نمائش کا پہلے سے بتاکر وہاں اپنے نام نہاد پلوتھرمل جوہری توانائی والے پلانٹ کے سلسلے میں سپورٹ مہیا کرنے کو کہا تھا۔

کیوشو الیکٹرک پاور کمپنی  کی طرف سے جھوٹی عوامی سپورٹ کے ایسے ہی ایک اسکینڈل کے اعتراف کے بعد، وزارت معیشت، تجارت و صنعت نے جاپان کی تمام بجلی ساز کمپنیوں سے کہا تھا کہ وہ اندرونی تحقیقات کا اہتمام کرکے ایسے مسائل کا پتا چلائیں اور جمعے تک نتائج جمع کروائیں۔

وسطی جاپان میں خدمات فراہم کرنے والی اس کمپنی نے اپنے ملازمین اور ٹھیکیداروں کے کارکنوں سے کہا تھا کہ وہ جاپانی حکومت کے اسپانسر شدہ ایک سپموزیم منعقدہ اگست 2007، جس کا مقصد پلانٹ کے لیےکمپنی کے پلوتھرمل پروجیکٹ  کے لیے عوامی آگاہی بڑھانا تھا، میں شرکت کریں۔

پلوتھرمل توانائی سازی میں پلوٹونیم یورینیم کے ملے جلے آکسائیڈ سے بنے راڈ کو پہلے سے موجود ری ایکٹر میں استعمال کیا جاتا ہے، اور یہ جاپان کے جوہری پروگرام کا ایک اہم ستون ہے۔

اس اجلاس میں شریک 524 شرکاء میں سے 357 نے اس منصوبے کے لیے اپنی معاونت کا اظہار کیا تھا، ذرائع نے بتایا۔

ناگویا کے مرکز، جس نے اس منصوبے کو فوکوشیما کے مارچ والے بحران کے بعد موخر کردیا اور پھر ہاماؤکا پلانٹ کو بھی حکومتی درخواست پر بند کردیا تھا، نے کہا ہے کہ وہ اندرونی تفتیش مکمل ہوتے ہی وزارت کو اس کے نتائج سے آگاہ کریں گے۔

کیوشو الیکٹرک نے 141 لوگوں کا اعتراف کیا ہے، جن میں 45 اس کے ملازمین ہیں، جنہوں نے حکومتی اسپانسر شدہ ایک ٹیلیوژن پروگرام شائع شدہ 26 جون، میں بذریعہ ای میل و فیکس اپنے تبصرے کمپنی کی ایک خفیہ مہم کے تحت بھیجے تھے تاکہ اس کے جوہری ای ایکٹروں کو دوبارہ فعال کیا جاسکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.