جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی کی منگل کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی کورین حکومت 2 جاپانی قانون سازوں پر پابندی لگائے گی، جو تاکے شتا جزائر کے مشرقی جزیروں میں سے ایک کے دورے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ جاپان کی حزب اختلاف لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے چار قانون سازوں نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ وہ اگست کے شروع میں تاکے شتا کے قریب ایک جزیرے کا دورہ کریں گے، تاہم دو قانون سازوں نے بدھ کے روز دورہ کرنے سے علیحدگی اختیار کرلی، یونہاپ نے بتایا۔
یہ فیصلہ جنوبی کورین صدر لی میونگ بیک کے بدھ والے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انھوں نے جاپانی قانون سازوں کو ان جزائر، جو جاپان میں تاکیشیما کہلاتے ہیں اور جن پر دونوں ملکوں کا دعوائے ملکیت ہے، کے قریب جانے سے خبردار کیا تھا، اور کہا تھا کہ ان کی حفاظت کی یقین دہانی نہیں کرائی جاسکتی۔