120,000 ٹن تابکار مادہ ذخیرہ گھروں میں

اخبار : اس بات کا پتا چلا ہے کہ فوکوشیما جوہری پلانٹ نمبر 1 کی تابکاری سے آلودہ ہونے والا کم از کم 120,000 ٹن کیچڑ اور راکھ، جس کے تابکار ہونے کے بارے میں شبہ یا یقین ہے، کو ٹوکیو اور 13 مشرقی صوبوں کے پانی اور سیوریج صاف کرنے کے پلانٹس میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ بلدیاتی اداروں نے مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس کیچڑ اور راکھ کو صاف کرنے یا مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے مناسب جگہیں تلاش کرے۔

صحت، محنت اور بہبود کی وزارت نے جمعرات کو جاری کیے گئے  ایک سروے کے نتائج میں بتایا ہے کہ 12 جولائی تک، سوکھا ہوا کیچڑ ٹوکیو اور 13 دوسرے صوبوں کے پانی صاف کرنے کے پلانٹس پر ذخیرہ کیا گیا ہے، جن میں میاگی، یاماگاتا، فوکوشیما اور شیزؤکا شامل ہیں۔

بدھ تک سیوریج پلانٹس پر موجود سوکھے ہوئے کیچڑ اور راکھ کے بارے میں اعداد و شمار 14 صوبوں کی مقامی حکومتوں کی طرف سے فراہم کیے گئے تھے جنہیں یموری شمبن نے شمار کیا۔ راکھ جلی ہوئی کیچڑ سے پیدا ہوئی تھی۔

16 جون کو مرکزی حکومت کی طرف سے تابکاری سے آلودہ مواد کو ٹھکانے لگانے کی ہدایات کے مطابق:

— مواد جو تابکار سیزیم سے 100,000 بیکرل فی کلوگرام سے زیادہ آلودہ ہے کو ڈھکے ہوئے مراکز میں رکھا جانا چاہیے۔

— مواد جو سیزیم کے آٹھ ہزار سے ایک لاکھ بیکرل فی کلوگرام سے متاثرہ ہے کو ایسے پلانٹس میں بھیجا جانا چاہیے جو صنعتی فضلے کو صاف کرتے ہیں۔

— مواد جس میں آٹھ ہزار بیکرل فی کلوگرام سے کم مقدار میں سیزیم موجود ہے کو دفن کردیا جائے۔

14 میں سے 11 صوبوں کے پانی صاف کرنے کے مراکز، ٹوکو، ناگانو اور شیزؤکوا صوبوں کے علاوہ، میں 37,290 ٹن سوکھا کیچڑ موجود ہے جو تابکار ہے، وزارت نے بتایا۔

قریبًا 54,630 ٹن کیچڑ اور راکھ کو تابکاری کی موجودگی کے لیے ٹیسٹ کیا جانا ابھی باقی ہے۔

مواد میں کہیں بھی ایک لاکھ بیکرل فی کلوگرام سے زیادہ تابکاری کی شرح نہیں پائی گئی، تاہم 1,557 ٹن کیچڑ جس میں سیزیم کا درجہ آٹھ ہزار سے ایک لاکھ بیکرل فی کلوگرام  تک تھا، ابھی تک صاف کیے بنا پانچ صوبوں بشمول فوکوشیما، میاگی اور نی گاتا میں موجود ہے۔ بقایا کیچڑ میں تابکاری کی مقدار آٹھ ہزار بیکرل فی کلوگرام سے کم تھی۔

متعلقہ بلدیائیں اس کیچڑ کو مناسب جگہ ٹھکانے لگانے ، یا اسے قابل استعمال حد تک صاف کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

دریں اثناء، 12 صوبوں میں موجود سیوریج پلانٹس میں قریبًا 19,050 ٹن سوکھا ہوا کیچڑ اور 11,400 ٹن راکھ اور دوسرے مادے موجود تھے۔ فوکوشیما صوبے میں سب سے زیادہ مقدار 9,450 ٹن، موجود تھی۔

کچھ مراکز نے بتایا کہ ان کی ذخیرہ کرنے کی جگہ چند ماہ میں ہی کیچڑ اور راکھ سے بھر جائے گی۔

فضلے میں موجود تابکار سیزیم کا زیادہ سے زیادہ درجہ 446,000 بیکرل فی کلوگرام نوٹ کیا گیا تھا۔ ایک لاکھ بیکرل فی کلوگرام سے زیادہ درجے کی تابکاری صرف فوکوشیما صوبے میں ذخیرہ فضلے میں پائی گئی تھی، تاہم دس ہزار سے چالیس ہزار بیکرل کی کلوگرام درجے کی تابکاری شمالی کانتو علاقے سے ملنے والی راکھ میں موجود تھی۔

حکومت اور جاپان کی حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان، قانون سازوں کی طرف سے اسپانسر شدہ ایک بل پر کام کررہے ہیں جو ریاست کو تابکار کیچڑ اور دوسرے آلودہ مادوں کو ٹریٹ کرنے کے اختیارات فراہم کرے گا، ذرائع نے بتایا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.