جاپان کی کاروں کی پیداوار کو 2011 کی پہلی ششماہی میں 29 فیصد کمی کا جھٹکا

ٹوکیو (کیودو): جاپان کی گاڑیوں کی پیداوار 2011 کے پہلے نصف میں، پچھلے سال کی 3,429,934 گاڑیوں کی نسبت، انتیس فیصد گر گئی جو 11 مارچ کے سونامی و زلزلے سے صنعتوں کو خام مال پہنچانے والے راستوں کی تباہی کا شناخسانہ ہے، ایک صنعتی ادارے نے جمعے کو بتایا۔

اس الٹی چھلانگ کی پچھلے سال کے پہلے نصف میں گاڑیوں کی پیداوار میں چھیالیس فیصد اضافے کے ساتھ ملایا جارہا ہے، جب کارساز صنعت کو معیشیت کی بحالی اور ماحول دوست کاروں کی خریداری کے لیے حکومتی سبسڈی نے تقویت فراہم کی تھی، جاپان آٹوموبائل مینوفیکچر ایسوسی ایشن نے بتایا۔

کار کی قسم کے لحاظ سے مسافر کاروں کی پیداوار جنوری سے جون کے نصف میں 32.2 فیصد کے حساب سے 2,925,187 کاروں تک نیچے گئی ہے۔

چھوٹی مسافر کاروں کی پیداوار 34.5 فیصد کے اعتبار سے کمی کی انتہائی سطح تک پہنچ گئی ہے، جس کا ایسوسی ایشن کو 1966 سے اعداد و شمار جمع کرنے سے لے کر اب تک سامنا ہوا ہے۔

ٹرکوں کی پیداوار نے 22.4 فیصد کی شرح سے 464,559 گاڑیوں تک ناک کی سیدھ میں چھلانگ لگائی ہے، جو ریکارڈ پر موجود کسی بھی نصف سال کی دوسری کم ترین تعداد ہے، جبکہ بسوں کی پیداوار 27.0 فیصد کی شرح سے 40,188 یونٹوں تک لڑھک گئی۔

برآمدات نے بھی سال کے پہلے نصف میں 20.8 فیصد کی شرح سے 1,840,164 گاڑیوں تک الٹی چھلانگ لگائی۔

جون میں مجموعی پیداوار 11.3 فیصد کی شرح سے 792,431 گاڑیوں تک لڑھک گئی، جو سال بہ سال کمی میں نواں مہینہ ہے۔

مسافر کاروں کی پیداوار 16۔2 فیصد کی شرح سے 620,717 گاڑیوں تک کم ہوئی۔ تاہم ٹرکوں کی پیداوار اعشاریہ ایک فیصد کی شرح سے 111,229 گاڑیوں تک بڑھی، جبکہ بسوں کی پیدوار 5.5 فیصد کی شرح سے 10,485 یونٹوں تک چڑھ گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.