تباہ حال فوکوشیما جوہری پلانٹ کے نزدیک ریکارڈ سطح کی تابکاری کا انکشاف

ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے پیر کو بتایا ہے کہ اس نے 11 مارچ کے زلزلے و سونامی سے متاثرہ فوکوشیما ڈائچی جوہری پاور پلانٹ کے نزدیک تابکاری کی ریکارڈترین مقدار نوٹ کی ہے۔
ٹیپکو نے کہا کہ بحران زدہ ری ایکٹروں نمبر ایک اور نمبر دو کے درمیان تابکاری کا لیول کم از کم 10 سیورٹ فی گھنٹے تک تھا۔
اس سے پہلے تابکاری کا ریکارڈ فی گھنٹہ تین سے چار سیورٹ تھا جو ری ایکٹر نمبر ایک کے اندر 3 جون کو نوٹ کیا گیا تھا۔
“پلانٹ کے تین کارکن تابکاری کی جانچ کرنے کے دوران، چار ملی سیورٹ تابکاری کے سامنے آگئے تھے،” ٹیپکو کے ایک ترجمان نے بتایا۔  “ہم ابھی تابکاری کے اتنے زیادہ درجے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔”
حکومت اور ٹیپکو نے کہا ہے کہ وہ ای ایکٹر کو آئندہ جنوری تک کولڈ شٹ ڈاؤن کے ایک محفوظ مرحلے پر لے آئیں گے، اور اب تک یہاں پانی کا گردشی نظام قائم کردیا گیا ہے۔
25 سال پہلے کے چرنوبل حادثے کے بعد ہونے والا بدترین جوہری بحران جس کی وجہ 9.0 شدت کے زلزلہ سے آنے والا سونامی تھا، نے ری ایکٹر کو پگھلا کر ماحول میں تابکاری اگلنا شروع کردی تھی۔
حکومت نے کہا ہے کہ ٹوکیو سے 250 کلومیٹر دور اس پلانٹ کے گرد تابکاری کا لیول 15 مارچ کے سب سے زیادہ لیول سے “ایک ملین” درجے کم ہوچکا ہے۔
دسیوں ہزار لوگوں پلانٹ کے گرد نوگو زوں میں موجود  اپنے گھروں، کاروباروں اور فارموں سے بے دخل پڑے ہیں۔

1 comment for “تباہ حال فوکوشیما جوہری پلانٹ کے نزدیک ریکارڈ سطح کی تابکاری کا انکشاف

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.