اخبار : جاپان نے بدھ والے دن ایک حکومتی ادارے کے قیام کے لیے قانون پاس کیا ہے جو فوکوشیما جوہری بحران کے متاثرین کو زرتلافی ادا کرے گا۔
ابتدائی طور پر حکومت سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ 2 ٹریلین ین کے فنڈز خصوصی بانڈ وغیرہ کی صورت میں فراہم کرے گی، تاہم اصلی خرچ اس سے کہیں زیادہ ہوگا۔
ایوان بالا کی جانب سے پاس کردہ اس قانون کے مطابق، پہلے ہی برسرپیکار ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) اور دوسری جوہری توانائی والی کمپنیاں بھی اس فنڈ میں حصہ ڈالیں گی، جو متاثرین کو بطور زرتلافی ادا کیا جائے گا۔
پناہ گزینوں اور دوسرے متاثرین کی تلافی کے سلسلے میں حکومت نے ٹیپکو کی مدد کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس کے لیے قانون میں یہ لکھا گیا ہے کہ حکومت بھی اس کی ذمہ دار ہے چونکہ اس نے عشروں تک جوہری توانائی کو فروغ دیا۔
پچیس سال پہلے چرنوبل حادثے کے بعد دنیا کے اس بدترین جوہری بحران نے اسی ہزار سے زائد لوگوں کو سونامی زدہ پلانٹ کے گرد 20 کلومیٹر کے نوگو زون، اور اس سے آگے بھی زیادہ تابکاری والے علاقوں سے نکلنے پر مجبور کردیا تھا۔
11 مارچ کے زلزلے اور سونامی سے پیدا ہونے والے اس جوہری بحران کے باعث زراعت، فشریز اور سیاحت بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔
قانون اس بارے میں مہر بہ لب ہے کہ ادارے کو کتنے پیسے وصول ہونگے، اگرچہ اس میں استدعا کی گئی ہے کہ “شئیر ہولڈرز اور دلچسپی رکھنے والی پارٹیان تعاون کریں”، تاہم اس نے یہ نہیں بتایا کہ اس کا تفصیلی مطلب کیا ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ ٹیپکو، جس کے شئیر کی قیمتیں زلزلے کے بعد سے اب تک اسی فیصد گرچکی ہیں، کو ادارے سے لیے گئے فنڈ آخرکار واپس کرنا ہونگے۔ مرکز کو بھی حکومتی نگرانی میں دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔
حکومت اور ٹیپکو کو شہریوں، کسانوں اور کارباریوں، جنہیں جوہری آلودگی کی وجہ سے پلانٹ کے قریبی علاقے سے نکلنا پڑا تھا، کو زرتلافی اور امدادی رقم کی ادائیگی میں تاخیر پر شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑا ہے۔
ٹیپکو نے بھی ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ وہ قانون کے مطابق اور ” حکومت کی مدد کے ساتھ”، “مناسب اور بروقت زرتلافی” کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
لیکن جاپان کے بدترین زلزلے اور سونامی کے فوکوشیما پلانٹ سے ٹکرانے کے قریبًا پانچ ماہ بعد بھی بحران اسی طرح جاری ہے، اور حکام کے پاس اندازہ لگانے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے کہ آخر میں کتنے لوگوں کو زرتلافی کا حقدار قرار دیا جائے گا۔
ٹیپکو نے پلانٹ کے گرد زیادہ تابکاری والے علاقوں میں اس ہفتے شدید ترین تابکاری ریکارڈ کی، جس کے سامنے صرف ایک گھنٹے کے لیے آنے والا شخص چند ہفتوں میں مرسکتا ہے
1 comment for “جاپان کی طرف سے جوہری بحران کے متاثرین کو زرتلافی کی ادائیگی کے لیے ادارے کے قیام کے لیے قانون سازی”