نسان موٹرز کی طوف سے ایل ای اے ایف میں نئے پاور سسٹم کی نمائش

اخبار : نسان موٹر کمپنی نے منگل کے دن ایک نئے سسٹم کی نمائش کی جو اس کی لیف گھریلو مصنوعات میں نصب شدہ لیتھیم آئن بیٹریوں سے بجلی کی ترسیل ممکن بنا دیتا ہے، یہ اقدام توانائی کے صفر اخراج والے معاشرے کی تشکیل کے لیے کیے جانے والے نسان کے اقدامات میں سے ایک ہے۔
اس نظام کی نمائش کان کان کیو میں کی گئی جو نسان گلوبل ہیڈکوارٹرز کے سامنے سیکی سوئی ہاؤس لمیٹڈ کی جانب سے تعمیر شدہ ایک گھر ہے۔ نسان نے کہا کہ وہ اسے موجودہ کرنٹ پاور نظاموں کے ساتھ ہم آہنگ اور منسلک کرنے کے لیے کام اور تحقیق جاری رکھے گا۔ اس کی تیاری اور فروخت میں دلچسپی رکھنے والے مختلف شراکت داروں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ کام کرتے ہوئے نسان کا کہنا ہے کہ وہ اس مالی سال میں اس سسٹم کو تجارتی مقاصد کے لیے مہیا کردے گا۔
اس سسٹم کے ذریعے نسان کے لیف نظام میں ذخیرہ شدہ توانائی، کار کو گھر کے ڈسٹریبیوشن پینل کے ساتھ ایک لیف کوئک چارجنگ پورٹ کے ذریعے منسلک کرکے، گھر کو مہیا کی جاسکتی ہے۔ یہ کنکٹر چاڈیمو ایسوسی ایشن کے فوری چارجنگ کے پروٹوکول کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جسے ساری دنیا میں اس کے تنوع، محفوظ ہونے اور پائیداری کی وجہ سے اپنایا گیا ہے۔
اس سسٹم کے ذریعے نسان لیف کو بجلی کی ممکنہ کمی یا بندش کی صورت میں گھروں میں بجلی ذخیرہ کرنے کے آلے کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیتھیم آئن بیٹریاں قریباً 24 کلوواٹ فی گھنٹہ کی توانائی ذخیرہ کرسکتی ہیں جو ایک اوسط جاپانی گھر کی بجلی کی دو دن کی ضروریات کے لیے کافی ہے۔
نسان کا کہنا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ یہ سسٹم گھروں کو سارا دن بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا، اور نسان لیف میں رات کو پیدا کی گئی بجلی یا دوسرے ذرائع جیسے شمسی توانائی سے پیدا شدہ بجلی ذخیرہ کرکے، اور اسے زیادہ ضرورت کے اوقات میں فراہم کرکے مین گرڈ پر بجلی کے بوجھ میں کمی کرے گا۔
یہ سسٹم نہ صرف گاڑی سے بجلی فراہم کرسکتا ہے بلکہ اسے چارج بھی کرسکتا ہے۔ کارساز ادارے کے مطابق موجودہ نسان لیف مالکان بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔

1 comment for “نسان موٹرز کی طوف سے ایل ای اے ایف میں نئے پاور سسٹم کی نمائش

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.