نیا روبوٹ جاپانی بوڑھوں کے اسان مستقبل کی نوید

اخبار ؛
درستگی کی اعلی صلاحیت والے حساسیوں اور لچکدار موٹر کنٹرول ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹ نے جاپان کو اپنی عمررسیدہ ہوتی آبادی کی بہترین نگہداشت کی منزل کی طرف ایک اور قدم قریب کردیا ہے۔ ریکن اور ٹوکائی ربر انڈسٹریز میں تیار کیے جانے والا یہ نیا روبوٹ 80 کلوگرام تک وزنی مریض کو فرشی بستر سے اٹھا کر وہیل چئیر میں رکھ سکتا ہے، جس سے نگہداشتی مراکز کے اہلکاروں کو ایک مشکل اور تھکادینے والے فرض سے نجات مل جاتی ہے۔
عمررسیدہ اور نرسنگ عملے کی نگہداشت کی محتاج آبادی کے 2015 تک 5.69 ملین ہوجانے کے اندازے کی وجہ سے جاپان کو اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ نگہداشتی عملے کی معاونت کے لیے نئے طریقے پیدا کیے جائیں۔ ایسے عملے کے سب سے زیادہ محنت طلب کاموں میں سے ایک مریض کو فرشی بستر سے اٹھا کر وہیل چئیر میں لادنا ہے، جسے دن میں انھیں کوئی 40 بار سرانجام دینا پڑتا ہے۔ روبوٹ ایسے کاموں کے لیے بہترین ہیں، لیکن ابھی تک نگہداشتی مراکز میں کوئی بھی روبوٹ تعینات نہیں کیا گیا۔
2009 مین ریکن ٹرائی کولیبوریشن سنٹر فار ہیومن انٹرایکٹو روبوٹ ریسرچ (آر ٹی سی)، جو وسطی جاپان کے ناگویا سائنس پارک میں 2007 میں قائم کیا جانے والا ایک مشترکہ منصوبہ ہے، نے ایک روبوٹ ریبا (آر آئی بی اے: روبوٹ فار انٹرایکٹو باڈی اسسٹنس) پیش کیا تھا جو ایسے کاموں میں معاونت کرسکتا تھا۔ مریض کو بستر سے وہیل چیئر تک اٹھاسکنے والے اس پہلے روبوٹ ریبا نے نگہداشت مہیا کرنے والے روبوٹوں کے لیے ایک نئی راہ متعین کی، تاہم محدود صلاحیتوں نے اس کی براہ راست تجارتی پیداوار کی اجازت نہ دی۔
آر ٹی سی کا نیا روبوٹ جسے ریبا دوم کا نام دیا گیا ہے، ان محدود صلاحیتوں پر مزید توانائی اور استعداد کے ذریعے سے قابو پالیتا ہے۔ اس کی پیروں اور کمر میں موجود نئے جوڑ ریبا دوم کو نیچے جھک کر مریض کو فرشی بستر سے اٹھانے میں مدد دیتے ہیں، جو نگہداشت مہیا کرنے والے کارکنوں کے لیے سب سے زیادہ تھکادینے والا کام ہے، اور جسے ریبا سرانجام دینے کے قابل نہ تھا۔ ریبا دوم یہ کام نئے تیار کردہ سمارٹ ربر حساسیوں کی مدد سے سرانجام دیتا ہے، جو موثر گنجائش کے حامل چھو کر محسوس کرنے والے ایسے پہلے حساسیے ہیں جنھیں مکمل طو رپر ربڑ سے بنایا گیا ہے۔ کپڑے میں پرنٹ کرکے روبوٹ کے بازوؤں اور سینے پر فٹ شدہ یہ حساسیے درستگی کی اعلی صلاحیت کے ساتھ حسی رہنمائی مہیا کرتے ہیں، اور ریبا دوم کو یہ صلاحیت فراہم کرتے ہیں کہ وہ صرف چھو کر مریض کے وزن کا اندازہ لگا لے، اور اس طرح مریض کی حفاظت بھی یقینی بناتے ہیں۔
مستقبل میں آر ٹی سی شریک نگہداشتی مراکز کے ساتھ مل کر ریبا دوم کی جانچ کرے گا تاکہ اسے نگہداشتی عملے اور ان کے مریضوں کی ضروریات کے مزید مطابق بنایا جاسکے، اور اس کے ساتھ ساتھ بحالی جیسے شعبوں میں بھی اس کے اطلاق پر مزید کام کرے گا۔ ٹی آر آئی کا عزم ہے کہ وہ مستقبل قریب میں ریبا دوم جیسے نگہداشتی روبوٹ مارکیٹ میں لائے، تاکہ پوری دنیا کے ممالک کی عمررسیدہ آبادی کے لیے معاونت مہیا کی جاسکے۔

1 comment for “نیا روبوٹ جاپانی بوڑھوں کے اسان مستقبل کی نوید

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.