جی سیون کرنسی کے متجاوز اتار چڑھاؤ سے نمٹنے کے لیے تیار: جاپان

اخبار :
جی سیون ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے بڑوں نے پیر کی صبح دوبارہ بات چیت کی اور کرنسی کے حد سے متجاوز اتار چڑھاؤ کے خلاف تعاون کرنے پر اتفاق کیا، جاپان کے وزیر خزانہ نے بتایا۔
وزیر خزانہ نوڈا یوشی ہیکو نے رپوٹروں سے یہ بات چیت ایشیائی حصص مارکیٹیں کھلنے سے پہلے کی، جنہیں امریکہ کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی اور یورو زون کے قرضوں کی وجہ سے خدشات لاحق تھے۔
نوڈا نے مزید بتایا کہ گروپ سیون کے نمائندوں، جن میں برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، جاپان، اٹلی اور ریاستہائے متحدہ امریکہ شامل ہے، نے یورپی معاشی معاملات اور یوروزون کے حکومتی قرضوں سے لاحق خدشات پر بھی بات چیت کی۔
ایشیائی منڈیاں کھلنے کے بعد ڈالر پچھلے ہفتے کے 77.0 ین کے مقابلے میں 78.34 کے حساب سے خرید و فروخت ہوا، پچھلے ہفتے ٹوکیو نے کرنسی کی قدر بڑھنے سے روکنے اور برآمدات کو تحفظ دینے کے لیے مارکیٹ میں مداخلت کردی تھی۔
یورو کی خرید 1.4314 ڈالر رہی۔
نوڈا نے کہا کہ زرمبادلہ کا حد سے متجاوز اتار چڑھاؤ ناقابل قبول ہے تاہم انھوں نے جاپان کے ین فروخت کرنے کے لائحہ عمل پر دوسری مملکتوں کے ردعمل پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

1 comment for “جی سیون کرنسی کے متجاوز اتار چڑھاؤ سے نمٹنے کے لیے تیار: جاپان

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.