اخبار :
چائنہ گلوبل ٹائمز نے پیر والے دن خبر دی ہے کہ جاپان کوسٹ گارڈز نے جمعے کو جاپانی سمندرکی مبینہ طو رپر خلاف ورزی کرنے پر زیرحراست دو چینی کپتانوں کو ہفتے والے دن رہا کردیا۔ اخبار نے یہ خبر نی گاتا میں موجود ایک چینی سفارت کار کے حوالے سے دی ہے۔ ان کشتیوں کو، جن پر سترہ سترہ افراد کا عملہ سوار تھا، کو بحر جاپان (مشرقی سمندر) میں اشی کاوا صوبے کے قریب جاپانی سمندری حدود کے اندر ماہی گیری پر گرفتار کیا گیا تھا۔
کپتانوں نے مبینہ طور پر جاپانی اہلکاروں کے تلاشی دینے کے حکم کو نظر انداز کیا اور بھاگنے کی کوشش کی تھی۔ جاپان کوسٹ گارڈ نے کپتانوں کی شناخت 26 سالہ وانگ فیوگی اور 35 سالہ زینگ وینوو کے طور پر کی تھی۔ کونسل خانے اور جاپانی حکام میں مذاکرات کے بعد دونوں کپتانوں کو مقامی وقت کے مطابق قریبًا ساڑھے چار بجے سہہ پہر ان کے ٹرالروں پر واپس بھیج دیا گیا تھا۔، گلوبل ٹائمز نے بتایا۔
چین نےپچھلے ستمبر میں ٹوکیو کے ساتھ تمام اعلی سطحی رابطے ختم کردیئے تھے جب ٹوکیو نے جاپانی کوسٹ گارڈ کی گشتی کشتی کے ساتھ ٹکرانے والی ایک چینی ماہی گیر کشتی کے کپتان کو متنازعہ پانیوں میں حراست میں لے لیا تھا، ان پانیوں پر دونوں ممالک کا دعوی ہے۔
پچھلے ہفتے تناؤ اس وقت بڑھ گیا تھا جب جاپان نے جنوبی بحر چین اور بحر الکاہل میں چین کے بڑھتے ہوئے جارحانہ عزائم، اور بیجنگ کے “غیرشفاف” فوجی بجٹ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
1 comment for “چینی میڈیا کے مطابق جاپان نے دو چینی ٹرالروں اور عملے کو رہا کردیا”