اخبار:
پولیس نے پیر والے دن بتایا کہ انھوں نے اتوار کو ایک 61 سالہ عورت کو مبینہ طور پر اپنے 94 سالہ والد کو استری سے قتل کرنے کے جرم میں اس کے گھر ماتسویاما شہر، صوبہ ایہی مے سے گرفتار کیا ہے۔
اے هی مے کی صوبائی پولیس کے مطابق اری متسو یوساکو، جو سایاما شہر، سائتاما صوبے میں رہتی تھی، اپنے والد کے ساتھ مئی سے رہ رہی تھی، جبکہ اس کا شوہر اور بچہ سائتاما میں رہ گئے تھے۔
ٹی وی نیوز رپورٹر کا کہنا ہے کہ اری متسو کا والد اچھی ذہنی اور جسمانی صحت کا حامل تھا۔ قریب ہی رہنے والا اری متسو کا بڑا بھائی اپنی بہن کی طرف سے ایک پراسرار پیغام ملنے کے بعد فوراً جائے وقوعہ پر پہنچا، اس پیغام سے بظاہر اُسے پتا لگ گیا تھا کہ اس کی بہن کیا کر بیٹھی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کی اری متسو نے ابھی تک جرم کی کوئی وجہ بیان نہیں کی ہے۔
1 comment for “94 سالہ والد کو استری مار مار کر قتل کرنے والی عورت گرفتار”