اخبار:
ہیروشیما: یہاں ہیروشیما میں 7 اگست کو ساٹھ سال کے لگ بھگ ایک جوڑے کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا، جس کی وجہ سے پولیس کی طرف سے قتل کی تفتیش شروع ہوگئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے بتایا۔
7 اگست کو صبح کے 7:20 کے لگ بھگ 36 سالہ بیٹے نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی کہ اس نے اپنے والدین کے ان کے گھر واقع ناکا وارڈ، ہیروشیما، کی دوسری منزل پر خون میں لت پت گرے ہوئے پایا ہے۔
فوراً جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس افسر کو ایک پرنٹنگ کمپنی کے بورڈ ممبر، 64 سالہ تانی گوچی تاداؤ اور اس کی 61 سالہ بیوی مردہ حالت میں جسم پر زخموں کے بےشمار نشانات کے ساتھ ملے۔
ہیروشیما کی صوبائی حکومت نے ہیروشیما چاؤ پولیس اسٹیشن پر قتل کی تفتیش کے لیے ایک تفتیشی ٹاسک فورس قائم کی ہے۔ 9 اگست کے بعد کسی وقت ان کی نعشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا تاکہ موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جاسکے۔
پولیس کے مطابق، تانی گوچی کے یہ رہائشی پہلی منزل پر ایک سیووری پین کیک ریستوران چلاتے تھے جبکہ دوسری منزل ان کی رہائش کے لیے استعمال ہوتی تھی۔ تانی گوچی اور اس کی بیوی دونوں اپنا کام بھی کرتے تھے، تاہم وہاکونومیاکی ریستوران چلانے والے اپنے 38 سالہ بڑے اور اس سے چھوٹے بیٹے کا ہاتھ بھی بٹاتے تھے۔
اس جوڑے کو فرشی بستر (فتون) پر گرا ہوا پایا گیا، انھوں نے عام لباس پہنا ہوا تھا۔ تفتیش کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ تانی گوچی پشت کے بل جبکہ اس کی بیوی سینے کے بل لیٹی ہوئی پائی گئی۔ ان کی کمر، سر اور جسم کے دوسرے حصوں پر وار کیے گئے تھے۔ ان کے ہاتھوں کی پشت پر بھی تیزدھار آلے سے زخموں کے نشان ملے، جن سے یہ پتا چلتا ہے کہ انھوں نے حملہ آوروں کے خلاف جدوجہد کی تھی۔
تانی گوچی کی نعش کے قریب خون سے لتھڑا ایک چاقو بھی ملا۔ وقوعہ کے وقت سامنے والا دروازہ بند کردیا گیا تھا، تاہم پچھلا دروازہ کھلا رہنے دیا گیا تھا۔
1 comment for “ہیروشیما میں گھونپنے کی واردات ،جوڑے کا تیز دھار آلے سے قتل”