اخبار :
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے منگل کو جاپان سے کہا کہ وہ سیلف ڈیفنس فورسز سے انجینئروں کو جنوبی سوڈان بھیجے تاکہ اقوام متحدہ کے قومی بحالی کے مشن میں اس کی مدد ہوسکے۔
بان نے یہ درخواست وزیر دفاع کیتازاوا توشیمی سے ایک ملاقات میں کی۔ تاہم کیتازاوا نے یہ کہتے ہوئے معذرت کرلی کہ جاپان اس مرحلے پر وعدہ نہیں کرسکتا چونکہ 11 مارچ کے سونامی اور زلزلے سے تباہ حال توہوکو کے علاقے میں بحالی کے کاموں کے لیے ایس ڈی ایف کے جوانوں کی ضرورت ہے۔
بان نے رپورٹروں کو بتایا کہ انھوں نے یہ معاملہ وزیر اعظم کان ناؤتو کے ساتھ ملاقات میں بھی اٹھایا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اس افریقی ملک کو انفراسٹرکچر کی شدید ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ بان نے کیتازاوا کو بتایا کہ وہ ہیٹی میں پچھلے سال آنے والے زلزلے میں جاپان کی خدمات کی بہت قدر کرتے ہیں اور عالمی برادری کے لیے جاپان کے مزید تعاون کے متمنی ہیں۔
1 comment for “بان کی مون کی طرف سے جاپان کو جنوبی سوڈان میں مدد کرنے کی اپیل”