کوماموتو میں شاپ لفٹر (دوکان چور ) نے چار لوگوں کو چاقو سے زخمی کردیا

پولیس نے منگل کو کہا ہے کہ وہ ایک شاپ لفٹر کی تلاش میں ہیں جس نے کوماموتو میں ایک چوکیدار اور تین راہگیروں کو بھاگنے سے پہلے چاقو سے زخمی کردیا تھا۔ تفتیش کاروں کے مطابق وہ شخص شمبو شاپنگ آرکیڈ کی ایک دوکان سے چیزیں چوری کررہا تھا کہ جب اسے چوکیدار نے دیکھ لیا۔ آدمی نے مبینہ طور پر ایک باورچی خانے والے چاقو نکال کر گارڈ اور قریبی کھڑے ایک بندے کو زخمی کردیا اور پھر بھاگنے کے آخری چارے کے طور پر ایک 76 سالہ خاتون کو یرغمال بنا لیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کو رہا کرنے کے بعد اس نے ایک ٹیکسی روکی اور اسے نزدیکی پوسٹ آفس چلنے کو کہا۔ پولیس نے کہا کہ وہاں پہنچنے پر اس نے ڈرائیور کے دائیں ہاتھ پر بھی چیرا لگادیا اور منظر سے بھاگ کھڑا ہوا۔ اس آزمائش کی وجہ سے خاتون کو بازو ٹوٹنے کی تکلیف برداشت کرنا پڑی۔
پولیس کے مطابق ایک عینی شاہد نے اس کا حلیہ یوں بتایا ہے کہ عمر 30 سال، قد 175 سے 180 سینٹی میٹر، اور سلیٹی شرٹ اور خاکی شارٹس میں ملبوس۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.