مٹسوبشی موٹرز نے بنگلہ دیش میں پجیرو سپورٹ ایس یو وی کی پیداوار شروع کردی

اخبار :
مٹسوبشی موٹرز کارپوریشن (ایم ایم سی) نے منگل کو بتایا کہ انھوں نے بنگلہ دیش میں اپنے نئے ماڈل پجیرو سپورٹ ایس یو وی کی مقامی پیداوار اور فروخت کا آغاز کردیا ہے۔ پجیرو سپورٹ کو چٹاگانگ میں ایم ایم سی کے بنگلہ دیشی شراکت دار پراگوٹی انڈسٹریز لمیٹڈ (پی آئی ایل) کے پلانٹ پر تیار کیا جارہا ہے، اور اسے انھی کے مقامی فروخت کے نیٹ ورک کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔
پی آئی ایل حکومت کے زیر انتظام چلنے والا ایک گاڑیاں اسمبل کرنے کا ادارہ ہے جو بنگلہ دیش کی وزارت صنعت کے تحت چلتا ہے اور اس کے ایم ایم سی کے ساتھ 1977 سے آپریشنل تعلقات ہیں جن میں ایم ایم سے کے ماڈلوں کو اسمبل کرنا اور بنگلہ دیش میں انکی فروخت شامل ہے۔ پی آئی ایل، ایم ایم سی کی پچھلی نسل کی پجیرو 1995 سے فروخت کررہا ہے اور اب نئے ماڈل پجیرو سپورٹ ایس یو وی کے اضافے کے ساتھ اپنی مصنوعات میں تنوع اور فروخت میں وسعت کا خواہش مند ہے۔ ابتدائی طور پر کمپنی سالانہ 500 پجیرو سپورٹ ماڈل تیار و فروخت کرنے کی توقع کررہی ہے۔
ایم ایم سی بنگلہ دیشی مارکیٹ میں پہلی بار 1970 کے عشرے میں داخل ہوئی تھی۔ پی آئی ایل کے ساتھ پیداواری اور فروختی تعلقات کے علاوہ، کمپنی درآمدشدہ بنے بنائے مٹسوبشی برانڈ کے ماڈل بھی فروخت کرتی ہے اور اس نے مسافر کاروں اور ایس یو وی ماڈلوں کی ملکی مارکیٹ کا بڑا حصہ قبضے میں کیا ہوا ہے۔ ایم ایم سی نئے ماڈل متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ مختلف طریقوں سے بنگلہ دیش میں اپنی موجودگی میں توسیع جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

1 comment for “مٹسوبشی موٹرز نے بنگلہ دیش میں پجیرو سپورٹ ایس یو وی کی پیداوار شروع کردی

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.