چیبا کین میں دو سالہ بچه بھوکا مر گیا ، والدین گرفتار

اخبار :
کاشیوا، چیبا: دو سالہ لڑکے کے والدین، جن کا بچہ اس سال مئی میں بھوک کی وجہ سے موت میں چلا گیا تھا، کو 9 اگست کو بطور سرپرست غفلت برت کر موت کی وجہ بننے کے شک میں زیر حراست لیا گیا ہے۔
سامی کوساکا، 27 اور ان کے 39 سالہ خاوند یوزو پر اپنے بیٹے سوشی کو کم خوراک دینے اور اس کی صحت گرجانے کے بعد بھی ڈاکٹر کے ہاں نہ لے جاکر 26 مئی کو 2 سال دس ماہ کی عمر میں اس کی موت کی وجہ بننے کا الزام ہے۔
یوزو نے پولیس کو بیان دے کر کہ، “ایسا نہیں کہ ہم نے اس کے لیے کچھ نہیں کیا،” تمام الزامات سے انکار کیا ہے، تاہم ساتومی نے بظاہر تمام الزامات کو قبول کیا ہے۔
پولیس کے مطابق سوشی اپنی موت کے وقت 74 سینٹی میٹر لمبا اور 5.8 کلوگرام وزنی تھا، جو اس عمر کے اوسط وزن سے بہت کام ہے۔ اس کا نظام انہضام پلاسٹک اور کاغذ کی گولیوں سے رک گیا تھا، جو ایک تفتیشی ذریعے کے مطابق سوشی مینی چی نے بھوک سے مجبور ہوکر کھا لیے تھے۔
جنوری 2009 کے شروع میں میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ ایکٹ کے تحٹ سوشی کوچھ سے سات ماہ کے عرصے کے لیے ماہر امراض اطفال کو چیک کروانے کا حکم دیا گیا تھا۔  ڈاکٹر نے سوشی کے کم وزن کی طرف توجہ دلائی تھی تاہم سوشی کے والدین نے پھر بھی اسے مناسب کھانا مہیا نہ کیا بلکہ اسے ڈاکٹر کے ہاں لانا ہی بند کر دیا۔
سوشی کے والدین کے تین اور بچے بھی ہیں۔ پہلا بچہ ایک بیٹی ہے جو 6 سال کی اور صحت مند ہے۔ تاہم ان کی تیسری بیٹی اگست 2007 میں 3 ماہ کی عمر میں ایک بیماری کی وجہ سے وفات پا گئی، جبکہ ان کی دوسری 5 سالہ بیٹی ناکافی غذا کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہے۔ اس کا وزن اس وقت آٹھ کلوگرام ہے جو اس کی عمر کے بچوں کے اوسط وزن سے قریبًا دو کلوگرام کم ہے۔ پولیس کو یقین ہے کہ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ یوزو اور ساتومی اسے مناسب خوراک نہیں دے رہے تھے، اور بطور سرپرست غفلت کا ایک اور کیس تخلیق کررہے تھے۔
مینی چی سے 8 جون کو بات کرتے ہوئے یوزو نے کہا تھا کہ “سوشی کو کھانے کی بیماری ہے، جس کی وجہ سے وہ اچھی طرح سے کھا نہیں سکتا۔ تاہم ہم نے اسے دودھ اور جوس دیا تھا۔” سوشی کو قریب المرگ ہوجانے پر ہی ہسپتال لے جایا گیا، کے الزام کے جواب میں یوزو کا کہنا تھا کہ “ہمیں ہسپتال پر بالکل اعتماد نہیں تھا۔ میری بیوی اور میرا خیال تھا کہ ہمٰیں خود سوشی کی مدد کرنی چاہیے، لیکن مجھے افسوس ہے کہ اس کا نتیجہ یہ نکلا۔”

1 comment for “چیبا کین میں دو سالہ بچه بھوکا مر گیا ، والدین گرفتار

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.