اخبار :اس جمعرات کو جاپان نے 11 مارچ کو توہوکو ریجن میں آنے والے زلزلے وہ سونامی کے پانچ ماہ پورے کرلیے۔ حکومت کے مطابق یکم اگست کو 20425 افراد ہلاک یا گمشدہ تھے، جبکہ نوے ہزار سے زائد لوگ سونامی اور فوکو شیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے جاری بحران کی وجہ سے بےگھر تھے۔
این ٹی وی کے مطابق علاقے کے کئی شہروں بشمول سیندائی، موریوکا، اشینوماکی اور کیسن نوما، میں مرنے والی کی یاد میں دعائیہ تقاریب ہوئیں، یہ تقاریب پچھلے سال مرنے والے اقرباء کی کی روحوں کی یاد میں منائے جانے والے او بون تہوار سے ایک ہفتہ قبل منعقد ہوئی ہیں۔ زلزلہ آنے کے وقت یعنی دوپہر کے دو بج کر چھالیس منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
1 comment for “جاپان میں بحران کے پانچ مہینے پورے ہونے پر 20425 لوگ ہلاک یا گمشدہ”