اخبار :جاپان کی موسمی ایجنسی کے مطابق۔
گرمی کی شدید لہر نے جمعرات کو بھی جاپان کے بہت سے علاقوں کو اپنی گرفت میں لیے رکھا
جس کی وجہ سے ٹوکیو کے شمال میں واقع گونما صوبے کے شہر تاتی بیاشی میں
درجہ حرارت 38.7، جبکہ توچیگی صوبے کے شہر سانو میں 38.3 درجے سینٹی گریڈ رہا،
متذکره بالا هر دو شهر جڑے هوئے هیں ، گنماں کا تاتتے بیاشی وه ہے جهاں اسلامک سرکل جاپان والوں کی مسجد ، مسجد قبا واقع هے
جاپان کے گرم ترین اسی شہر تاتے بیاشی ميں اردو کے مشهور بلاگر خاور کھوکھر کا گاڑیوں کے سکریپ کا یارذ واقع هے
مسلسل تیسرے روز جمعرات کو دن کے اوقات میں درجہ حرارت 38 درجے سے زیادہ رہا ہے۔
جمعرات کی رات تک بظاہر ہیڈ اسٹروک کی وجہ سے ہسپتال لائے جانے والے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ کیودو نیوز ٹیلی کے مطابق ان چار کو ملا کر کل 906 لوگوں کو ہسپتالوں میں لے جایا گیا جن میں سے 19 کی حالت تشویش ناک تھی۔
ایجنسی نے پیشن گوئی کی ہے کہ گرمی کی لہر مزید کچھ عرصے تک جزائر جاپان میں خصوصًا مشرقی اور مغربی حصوں میں جاری رہے گی۔
1 comment for “جاپان کے بہت سے علاقوں میں گرمی ، پارہ 35 درجے سینٹی گریڈ سے بلند رہا”