اخبار : جوہری توانائی کو قابل تجدید توانائی سے بدلنے پر توجہ بڑھنے کے ساتھ ساتھ ملک کے سب سے بڑے شمسی توانائی کے مرکز، میگا سولر، نے کاواساکی میں کام شروع کردیا ہے۔
دسمبر میں ایک اور سہولت گھر کے اضافے کے ساتھ اس میگا سولر مرکز کا مجموعی رقبہ ٹوکیو ڈومز جیسے سات اسٹیڈیمز کے برابر ہوجائے گا۔ دونوں پلانٹس سے بننے والی مجموعی توانائی بیس ہزار کلو واٹس ہوگی جو 5900 گھروں کو مہیا کرنے کے لیے کافی ہوگی۔
میگا سولر کاواساکی شہر اور ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ شہری حکومت شمسی توانائی کی پلانٹس کی تعمیر کے لیے زمین مہیا کرتی اور اس منصوبے کے ذریعے شمسی توانائی کو فروغ دیتی ہے، جبکہ ٹیپکو ان شمسی پلانٹوں کو بطور توانائی پیدا کرنے والے مراکز چلائے گی۔
منصوبہ یوکیشیما شمسی توانائی کے پلانٹ پر مشتمل ہے جہاں سات ہزار کلوواٹ توانائی کی پیداوار کی گنجائش ہے۔ یہ کاواساکی شہر کی ملکیت زمین پر تعمیر کیا گیا ہے۔ دوسرا پلانٹ اوگیشیما پر ہے جہاں سے پیداواری گنجائش قریباً تیرہ ہزار کلوواٹ ہے