اخبار :پولیس نے کہا ہے کہ اتوار کو اوساکا کے ایک پارک سے ایک کٹا ہوا سر اور دو ٹانگیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ دریافت ایک مرد کارکن کے ہاتھوں ہوئی جو صبح ساڑھے سات بجے تینوجی وارڈ کے ہیگاشیکوزو پارک میں کمیونٹی کی طرف سے صفائی کی مہم میں حصہ لے رہا تھا۔
این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق سر اور گھٹنے کے درمیان سے کاٹے گئے دو مختلف ٹانگوں کے حصے کوڑے والے سیاہ پلاسٹک بیگ میں لپیٹ کر 20 سینٹی میٹر چوڑے اور 35 سینٹی میٹر لمبے ایک دھاتی خول میں ٹھونسے گئے تھے۔ پولیس نے کہا کہ پیر کو پوسٹ مارٹم کیا جائے گا تاکہ پتا لگایا جاسکے کہ جسم کے حصے اس بیگ میں کتنے عرصے سے تھے۔