اخبار :
فیوجستو لمیٹڈ اور فیوجستو ایپلی کیشنز لمیٹڈ نے ایک سافٹویر ٹول جاری کیا ہے جو گاہکوں کے لیے ان کے اپنے ویب اطلاقیے تخلیق کرنا آسان بنا دیتا ہے۔
ریپڈ ویب ایس ایس بنیادی طور پر آفس سے متعلقہ امور کو مائیکروسافٹ ایکسل کے ذریعے منظم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں سادہ ورک فلو کا انتظام، گاہکوں سے تعلقات کا انتظام، بولی اور نیلامی کا انتظام اور مسائل کی تنظیم وغیرہ کے ساتھ ساتھ انتہائی اہم نظاموں کا ضمنی متبادل بھی شامل ہے۔ پی سی سرور پر یہ مصنوعہ نصب کرنے کے بعد، گاہک جانے پہچانے ایکسل فنکشن استعمال کرکے آدھے دن میں نئے ویب اطلاقیے تیار کرسکتے ہیں۔ مزید برآں، یہ سافٹویر اطلاقیوں کو استعمال کے لیے رکھ دینے کے بعد بھی کاروباری اصول و ضوابط میں تبدیلی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ان ویب اطلاقیوں کے صارفین اس سافٹویر کو استعمال کرکے اطلاقیوں تک انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے ذاتی کمپیوٹروں سے رسائی حاصل کرکے معلومات ان پٹ یا براؤز کرسکتے ہیں۔
اس کے نتیجے میں ایسے کاروباری امور جن کے لیے ماضی میں بجٹ یا ورک لوڈ زیادہ ہوجانے کی وجہ سے آئی سی ٹی استعمال کرنا دشوار تھا اب صارفین کی مدد سے منظم کیے جاسکتے ہیں، اور اس طرح کاروبار کو معلومات کے انتظام کے مرکزی نظام کے ذریعے پہلے سے بہتر کارکردگی کی صلاحیت فراہم کی جاسکتی ہے۔
کمپنیوں نے اپنے کلیدی کاروباری امور کو منظم کرنے میں کچھ کامیابی حاصل کی ہے۔ تاہم ایسے امور جن کی تفصیلات مسلسل تبدیل ہوتی رہتی ہیں یا جن میں آر او آئی یا آپریشنل اوور ہیڈ رسک کا خطرہ ہو، کمپنیاں وہاں اکثر ساری تفصیلات ایکسل کو استعمال کرکے معلومات ہاتھ سے منظم کرتی ہیں۔ چونکہ اس طریقہ کار میں ایکسل فائلوں کو ای میل کے ذریعے تقسیم کیا جاتا ہے جن پر مختلف لوگ ڈیٹا انٹر کرتے رہتے ہیں، ایسی صورت میں منتشر ہوئی ایکسل فائلوں سے کام پر پیشرفت کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا مشکل ہوسکتا ہے، جس کی وجہ سے جدولی ڈیٹا پر کام کرنا پیچیدہ ہوجاتا ہے۔
ان حالات کو مدنظر رکھ کر فیوجستو اور فیوجستو ایپلی کیشنز نے ریپڈ ویب ایس ایس جاری کیا ہے، ایسا سافٹویر ٹول جو ویب اطلاقیے بنانا تیز، کم خرچ اور آسان کردیتا ہے۔