توشیبا کا برازیل میں سیمی کنڈکٹر ڈیزائن ہاؤس لگانے کا مشترکہ منصوبہ

اخبار :
توشیبا نے اپنے برازیلی شریک کار سیمپ توشیما انفارمیٹیکا لمیٹڈ (سٹل)، سے مل کر ایک سیمی کنڈکٹر ڈیزائن ہاؤس، ایس ٹی آئی سیمی کنڈکٹر ڈیزائم برازیل لمیٹڈ کا مشترکہ منصوبہ شروع کیا ہے۔ یہ مشترکہ منصوبہ پچھلے سال تین دسمبر کو دستخظ کیے جانے والی سمجھوتے کی دستاویز کی بنیاد پر قائم کیا گیا ہے، جو جاپانی اور برازیلی حکومتوں کے مابین معاشی اور صنعتی تعاون کے فروغ، بشمول برازیلی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی ترقی کے فریم ورک کے تحت طے پایا تھا۔
نئی کمپنی ابتدائی طور پر وسیع طور پر استعمال کیے جانے والے آلات ریڈیو فریکوئنسی آئی سی ڈیزائن کرے گی، جن کی برازیل میں طلب بڑھنے کا امکان بھی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.