اوساکا میں کنستروں سے مزید کٹے ہوئے انسانی اعضا برآمد

اخبار :
اوساکا میں پولیس نے پیر کو کہا کہ انھیں کم از کم دو افراد کے مشکوک قتل کے کیس کے سلسلے میں گلے سڑے جسمانی اعضا سے بھرے تین مزید دھاتی کنستر ملے ہیں، جن میں ایک سر بھی شامل ہے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان کے مطابق، ابھی تک ملنے والی جسمانی اعضا میں ایک سر، تین ٹخنے، ہاتھوں کا ایک جوڑا اور ہڈیوں کے ٹکڑے شامل ہیں۔
اس سلسلے میں پہلی دریافت اتوار کی صبح ہوئی تھی۔ کنستر میں بند ایک کٹا ہوا سر اور دو ٹانگیں تینوجی وارڈ کے ہیگاشیکوزو پارک میں کمیونٹی صفائی پروگرام میں حصہ لینے والے کارکنوں کے ہاتھوں دریافت ہوئی تھیں۔ اتوار کو ہی ایک دوسرا کنستر تیز ناگوار بو کی شکایات کے بعد ملا تھا۔ اس میں ہاتھوں اور ہڈیوں کے ٹکڑے تھے، پولیس نے نیوز کانفرنس کو بتایا۔
دریں اثنا، این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق تیسرا دھاتی کنستر کارپوریشن کے ایک کوڑا اسٹینڈ پر پایا گیا جس میں کٹے ہوئے ٹخنے بند تھے۔ 18 لٹر تک گنجائش والے یہ کنستر مختلف مائعات جیسے پینٹ اور مٹی کا تیل ذخیرہ کرنے کے لیے عام استعمال ہوتے ہیں۔ این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق ہمسائیوں نے پولیس کو بتایا کہ انھوں نے جولائی کے وسط میں ہیگاشیکوزو پارک کے نزدیک ایک منی وین سے دو آدمیوں کو یہ کنستر اتارتے ہوئے دیکھا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.