سان ریکو کے ساحل کے نزدیک سمندری فرش میں دراڑوں کا انکشاف

اخبار :
ایواتے، میاگی اور فوکوشیما صوبوں کی ساحلی پٹی کے نزدیک سمندری فرش میں گیارہ مارچ کے عظیم مشرقی جاپانی زلزلے کے بعد ممکنہ طور پر پیدا ہونے والی دراڑوں کا پتا چلا ہے، انھیں گہرے سمندر میں جانے کے قابل آبدوز نے دریافت کیا ہے۔
جاپان کی سمندری اور ارضی سائنسی و ٹیکنالوجی سے متعلقہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والی شینکائی 6500 نے 30 جولائی سے پچھلے اتوار تک جاپانی کھائی کے قریبی علاقے میں سمندری فرش پر تین جگہوں کا سروے کیا۔ شینکائی 6500 ساڑھے چھ ہزار میٹر کی گہرائی تک اتر سکتی ہے۔
شینکائی 6500 کی لی گئی اور ایجنسی کی مہیا کی گئی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ سائٹ نمبر 2 پر 3200 میٹر کی گہرائی میں، میاگی صوبے کے نزدیک قریبًا 20 سینٹی میٹر چوڑی اور کئی درجن کلومیٹر لمبی دراڑ موجود ہے۔
جبکہ دوسری تین سائٹوں سے انتہائی شمال میں ایواتی صوبے سے پرے  موجود سائٹ نمبر 1 پر 5320 میٹر کی گہرائی میں ایک میٹر چوڑی اور 80 سینٹی میٹر لمبی دراڑ پائی گئی۔ محققین نے نتیجہ نکالا کہ دراڑ عظیم مشرقی جاپان کے زلزلے نے بنائی ہے چونکہ اس جگہ کے پانچ سال پرانے سروے میں ایسی کوئی دراڑ موجود نہ تھی۔
“ہم نے پچھلے زلزلوں کی نسبت اس بار زیادہ دراڑیں دریافت کیں،” گہرے سمندر کی حیاتیات سے متعلق ایجنسی کے ٹیم لیڈر فوجیکورا کاتسونوری نے کہا۔ “ہم سمندری فرش کو مسلسل مانیٹر کرنا چاہتے ہیں”۔
علاوہ ازیں، آبدوز نے جاپانی کھائی کے نزدیک بیکٹیریا کی کالونیاں دریافت کیں جو وہاں کم ہی نظر آتی ہیں ایجنسی نے بتایا۔
محققین نے کہا کہ بیکٹریا زلزلے کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ اور مادوں، جنہیں بیکٹریا عموماً کھاتے ہیں، کے اس علاقے میں ظاہر ہونے کے بعد یہاں وارد ہوئے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.