سونی جاپان میں پلے اسٹیشن 3 کی قیمتیں کم کرے گا

اخبار:
ٹوکیو سونی کمپیوٹر اینٹرٹینمنٹ انکارپوریشن نے بدھ کو کہا کہ وہ جاپان میں اپنے ویڈیو گیم کنسول پلے اسٹیشن 3 کی قیمتیں کم کرے گا، تاکہ سال کے آخر کے شاپنگ سیزن میں مقابلے کے لیے تیار ہوسکے۔

سونی کارپوریشن کا گیم یونٹ منگل سے گیم کنسول کے 160 گیگا بائٹ اور 320 گیگابائٹ کے ماڈلوں کی قیمت بالترتیب 5000 سے 24980 ین اور 29980 ین بشمول ٹیکس کم کرے گا، اس نے بتایا۔

یہ اعلان اس ماہ کے شروع میں حریف نن تیندو کو، کی طرف سے اپنے تھری ڈی ایس کنسول کی جاپان میں قیمتوں میں 25000 ین سے 15000 کی کمی کے اقدام کے بعد سامنے آیا ہے۔

شمالی امریکہ میں سونی کمپیوٹر نے منگل کو کنسول کے 160 گیگا بائٹ ماڈل پر 249 ڈالر اور 320 گیگا بائٹ ماڈل پر 299 ڈالر تک قیمتوں کی کانٹ چھانٹ کردی۔ یورپ میں قیمتیں 249 یورو اور 299 یورو تک گھٹا دی گئیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.