پلانٹ سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر تابکار سیزیم کی زیادہ مقدار کا انکشاف

اخبار:
فوکوشیما (کیودو): فوکوشیما صوبے میں ایک ضلعی عدالت کے نزدیک واقع  گڑھے کے کیچڑ میں تابکار سیزیم کا بڑا درجہ پایا گیا ہے، یہ جگہ تباہ حال فوکوشیما نمبر 1 اٹمی بجلی گھر سے 100 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے، عدالت نے منگل کو بتایا۔

فوکوشیما ضلعی عدالت کی ایزوواکاماتسو شاخ کے نزدیک گڑھے کی کیچڑ کے نمونے سے ملنے والے اس ہم جاء میں ایک لاکھ چھیاسی ہزار بیکرل فی کلوگرام تابکاری کی مقدار تھی، عدالت نے بتایا اور مزید کہا، کہ وہ اس کیچڑ کو مقامی حکومت سے مشورہ کرنے کے بعد ہٹانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

حکومتی معیارات کے مطابق کیچڑ کو گڑھے وغیرہ بھرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اگر اس میں تابکاری کی مقدار 8000 بیکرل یا اس سے کم ہو۔

عدالت نے اس جگہ اور عمارت میں ایک اور جگہ جہاں سے تابکاری کا زیادہ درجہ دریافت ہوا تھا، کے نزدیک ایک میٹر تک داخلہ بند کردیا ہے، تاہم اس نے عدالت کے روزمرہ کاموں میں مداخلت نہیں کی، اس نے بتایا۔

مارچ میں آنے والے زلزلے اور سونامی کے بعد ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے زیر انتظام اس ایٹمی بجلی گھر نے دھماکوں کے ایک سلسلے کے بعد ہوا اور سمندر میں تابکار مادوں کی بڑی مقدار خارج کی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.