اخبار :
آگ اور بحران سے متعلق ایجنسی نے منگل کو بتایا کہ پچھلے ہفتے ہیڈ اسٹروک کی وجہ سے ہسپتال لے جائے جانے والے افراد کی کی تعداد پورے موسم گرما میں سب سے زیادہ رہی۔
آٹھ سے چودہ اگست کے ہفتے میں ایجنسی کے مطابق پورے ملک میں ہیڈ اسٹروک سے متاثر 7071 لوگ ہسپتالوں میں لے جائے گئے۔
دریں اثنا این ایچ کے نے رپورٹ دی ہے کہ اسی ایک ہفتے کے عرصے میں 35 لوگ ہیڈ اسٹروک کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ ان میں سے 12 اموات رات کے وقت ہوئیں، نیٹ ورک نے بتایا۔
یکم جون سے 35436 لوگوں کو ہیڈ اسٹروک کی وجہ سے ہسپتالوں میں داخل کروایا جاچکا ہے، آگ اور بحران سے متعلق ایجنسی نے بتایا۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں اس ویک اینڈ پر درجہ ہائے حرارت 35 درجے کے اطراف میں رہنے کا امکان ہے۔
1 comment for “ایک ہفتے کے دوران ہیڈ اسٹروک سے 35 ہلاک اور 7071 ہسپتال میں داخل”