مسلسل پانچویں مہینے جولائی میں بھی جاپان کی برآمدات میں کمی

اخبار :
حکومت نے منگل کو بتایا کہ برآمدات مسلسل پانچویں مہینے میں جولائی میں بھی گراوٹ کا شکار رہیں،
جبکہ ملک ین کی مضبوط ہوتی قدر اور مارچ کے زلزلے و سونامی کے اثرات سے نبرد آزما ہے۔
وزارت خزانہ نے منگل کو بتایا کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں برآمدات 3.3 فیصد کی کمی کے ساتھ 5.78 ٹریلین ین (75.6 بلین ڈالر) تک گر گئیں۔
 
دنیا کی تیسری بڑی معیشت کے لیے برآمدات ایک کلیدی ذریعہ ہیں۔
گیارہ مارچ کے زلزلے نے شمال مشرقی جاپان میں فیکٹریوں کو تباہ کردیا اور مینوفیکچررز کے لیے پرزوں کی فراہمی میں کمی کا باعث بنا۔
اگرچہ ملک نے سپلائی کے راستے بحال کرنے میں پیش رفت کی ہے، تاہم اب اسے مضبوط ہوتے ین اور دنیا کی آہستہ ہوتی معیشت جیسے مسائل کا سامنا ہے۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ جولائی میں درآمدات 9.9 فیصد کی شرح سے 5.71 ٹریلین ین تک پہنچ گئیں، جن کے نتیجے میں تجارت میں 72.2 بلین ین کا سرپلس رہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.