اخبار:
شیزوکا صوبے کے ایک مقبول دریا میں سیر کرنے والی ایک کشتی الٹ گئی، جس سے دو لوگ ہلاک اور باقی 3 لاپتہ ہوگئے، اہلکاروں نے بتایا۔
12 میٹر لمبی فائبر گلاس کی بنی کشتی، جس میں 21 مسافر اور 2 ملاح سوار تھے، قریباً اڑھائی بجے دوپہر تینرویو دریا میں الٹ گئی،
جو ٹوکیو سے کوئی 200 کلومیٹر دور بحر الکاہل کی طرف بہتا ہے اور گرمیوں میں سیاحوں کے لیے بہت کشش رکھتا ہے۔
مقامی فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 23 مسافروں اور کشتی پر موجود عملے کے ارکان میں سے بیشتر دریا کے کناروں تک پہنچ گئے تھے۔
ان میں سے چار کو، جن میں ایک 67 سالہ بے ہوش خاتون بھی شامل تھی، کو ہسپتال لے جانا پڑا۔ وہ بعد میں جاں بحق ہوگئی۔
ایک 74 سالہ بوڑھی خاتون منگل کی صبح جاں بحق ہوگئی۔ تین لوگ جن میں ایک 2 سالہ لڑکا، 83 سالہ بوڑھا آدمی اور کشتی کے ملاحوں میں سے ایک 66 سالہ بوڑھا آدمی شامل ہے، ابھی تک لاپتہ ہیں۔
یہ کشتی تین کے گروپ کا حصہ تھی جو 6 کلومیٹر کے راستے میں کشتی رانی کررہا تھا۔
یہ ٹرپ عموماً 50 منٹ لیتا ہے۔ راستے میں کئی جگہ ڈھلوان سطح والے تیز پانی کے مقام آتے ہیں۔ کشتی الٹنے کی جگہ بھی پانی بہت تیزی سے بہہ رہا تھا، مسافروں نے کہا۔