کاگاوا میں پیٹرول افسر ایک سہولتی (کونبینی) اسٹور کے ٹوائلٹ میں کیمرا لگانے پر زیر حراست

اخبار:
تاکاماتسو، کاگاوا صوبے میں ایک پولیس افسر کو ایک سہولتی (کونبینی)اسٹور کے عوامی بیت الخلا میں گاہکوں کی تصاویر بنانے کے لیے
ایک چھوٹا ویڈیو کیمرہ لگانے کے اعتراف کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔
ٹی بی ایس کے مطابق ملزم جس کی شناخت 36 سالہ تانی گاوا ریو، ٹریفک ڈویژن کے ہیڈ پیٹرول آفیسر کے طور پر ہوئی ہے،
نے پیر کو اپنی شفٹ 2 بجے دوپہر ختم کی، اور اس کے بعد سہولتی اسٹور کے ایک مرد و خواتین کے مشترکہ بیت الخلا میں جاکر فرش پر 3 بجے کے قریب کیمرہ فٹ کردیا۔

ٹی بی ایس نے بتایا کہ کیمرہ منگل کو اسٹور کے مینجر کی طرف سے معمول کی جانچ پڑتال کے دوران دریافت ہوا
جس نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ اسٹور کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کا مشاہدہ تفتیش کاروں کو تانی گاوا کی طرف واپس لے گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.