اخبار:
جمعرات کو پولیس نے کہا کہ وہ ایسے آدمی کی تلاش میں ہیں جس نے بدھ کو کاسومی گاؤرا شہر، ایباراکی کین کا ایک ڈاکخانہ لوٹا اور ایک ملین ین چرا لیے۔ فُوجی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق آدمی نے دو خواتین کارکنوں کو چاقو سے حراساں کیا اور رقم کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد وہ ڈاکخانے سے باہر بھاگا اور موٹرسائیکل پر بیٹھ کر نکل گیا جسے وہ پارکنگ لاٹ میں چلتی چھوڑ کر آیا تھا۔
آدمی کے بارے بیان کیا گیا ہے کہ وہ 20 یا 30 سال کے عشرے میں ہے، اور وہ ڈکیتی کے وقت تعمیراتی کارکنوں کی سیاہ وردی، بیس بال کی ٹوپی، چہرے پر سرجیکل ماسک اور عینک پہنے ہوئے تھا۔