اخبار:
ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) کے زیر انتظام علاقوں میں جمعرات کو بجلی کی کھپت اس گرما کے بلند ترین ہندسے تک پہنچ گئی۔ 2 بجے دوپہر ٹوکیو کے درجہ حرارت نے 36 درجے کو پار کرلیا۔ اس وقت بجلی کی کھپت 49.36 ملین کلوواٹ تھی، جو ٹیپکو کی فراہمی کی استعداد کا 90.4 فیصد ہے۔
دریں اثنا سائیتاما اور کاواساکی میں جمعرات کو مشتبہ ہیٹ اسٹروک سے مزید دو ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ جمعہ 32 درجے کی بلندی کے ساتھ، ٹوکیو کے لیے ایک اور گرم دن ہوگا۔ اس نے لوگوں کو ایک صلاح جاری کی کہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے ائیر کنڈیشنر استعمال کریں۔
یکم جون سے 35436 لوگوں کو ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے ہسپتالوں میں داخل کروایا جاچکا ہے، آگ اور بحران سے متعلق ایجنسی نے بتایا۔