اخبار : جمعرات کی صبح کو وزیر اعظم ناؤتو کان کو ٹوکیو کی ایک کتابوں کی دوکان پر فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر اور جوہری توانائی سے متعلق دوسرے معاملات پر کتابیں خریدتے ہوئے دیکھا گیا۔
کان نے رپورٹروں کو بتایا کہ یہ کتابیں ان کے لیے خزاں میں پڑھا جانے والا مواد ہوں گی۔ ان میں سے ایک کتاب فوکوشیما کے ایک سابقہ مئیر کے ذاتی تاثرات ہیں، اور دوسری کتابیں فوکوشیما حادثے اور تابکاری کے موضوعات پر ہیں، ٹی وی آشی نے ایک رپورٹ میں بتایا۔
کان نے کہا صبح کے وقت ان کی کوئی پیشہ ورانہ مصروفیات نہیں ہیں (جو ہفتے کے عام دنوں میں نایاب بات ہے) سو انہوں نے اس وقت کو کتابوں کی خریداری کے ساتھ ساتھ دفتر کے تناؤ سے نجات کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔
جاپانی میڈیا اندازے لگاتا رہا ہے کہ بطور وزیراعظم استعفی دینے کے بعد کان ایٹمی توانائی کی صنعت کے بارے میں اپنے علم کو ایٹمی توانائی مخالف لابنگ کے لیے استعمال کریں گے۔