زلزلہ زدہ علاقے میں لوگوں کو مبینہ طور پر بےوقوف بنانے کے الزام میں ‘جعلی ڈاکٹر’ دھر لیا گیا

سیندائی: جمعے والے دن ایک 42 سالہ شخص کو زلزلہ و سونامی زدہ علاقے میں مبینہ طور پر اپنے آپ کو لائسنس یافتہ ڈاکٹر  ظاہر کرنے پر زیر حراست لیا گیا ہے، پولیس نے کہا۔

یونیتا یوشی تاکا پر شبہ ہے کہ اس نے جون کے آخر میں اشینو ماکی، میاگی صوبے میں ایک سماجی بہبود کی تنظیم کے عملے کو  جعلی میڈیکل لائسنس کی فوٹو کاپی دکھا کر اپنے آپ کو بطور ڈاکٹر شناخت کروایا تھا، پولیس نے بتاتے ہوئے کہا کہ اُس نے اس الزام سے انکار کیا ہے۔

پولیس کو یہ بھی شبہ ہے کہ یونیتا،جو سونامی زدہ شہر میں “یونیدا کیوشی” کے نام سے گیا تھا، نے مریضوں کا علاج بھی کیا تھا، انھوں نے بتایا۔

یونیتا نے حال ہی مین کیودو نیوز کو بتایا تھا کہ اس کے پاس جاپانی حکام کا جاری کردہ میڈیکل لائسنس نہیں ہے اور اس نے جون کے وسط میں جعل سازی سے آنلائن ایک جعلی لائسنس قریباً بیس ہزار ین میں بنایا ہے۔
یونیتا کا فراڈ اس وقت سامنے آیا جب اہم روزنامے آساهی شمبن نے اس ماہ کے شروع میں یونیدا کیوشی کی طرف سے اشینوماکی میں بحران زدہ لوگوں کی مددکرنے کے بارے میں ایک آرٹیکل لکھ کر سوالات اٹھائے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.