جاپان غیرملکی سیاحوں کو کھینچنے کے نئے طریقوں پر کام کرے گا

ٹوکیو (کیودو): جاپان کی سیاحتی ایجنسی نے جمعے کو ایک نئی مشاورتی باڈی کا افتتاح کیا تاکہ مزید غیرملکی سیاحوں کو کھینچنے پر تحقیق کی جاسکے، جو کہ 11 مارچ کی آفت اور بعد کے ایٹمی بحران کی وجہ سے جاپان کا دورہ کرنے سے گریزاں ہیں۔

جاپان بزنس فیڈریشن، جاپان کی سب سے بڑی بزنس لابی جو کیدنرن کے نام سے جانی جاتی ہے، اور نیشنل گورنرز ایسوسی ایشن نے نئی باڈی میں شمولیت اختیار کرلی ہے، اور سیاحتی ایجنسی ٹریول ایجنٹس اور اور دوسرے کاروباری شعبوں سے بھی تعاون کی طلبگار ہوگی۔

ایک ذیلی کمیٹی بیرونی فرموں کی طرف سے کاروباری تربیت کے دوروں کو حاصل کرنے کے طریقوں پر غور کرے گی، جبکہ ایک اور پینل غیرملکی سیاحوں کے لیے رعایتی سیاحتی پروگرام تیار کرے گا، ایجنسی نے بتایا۔

جاپانی سیاحتی ایجنسی کے کمشنر میزوہاتا ہیروشی نے نیوز کانفرنس کو بتایا، “ہم سیاحت کے ذریعے جاپان کا احیا کرنا پسند کریں گے”۔

جمعرات کو قومی سیاحتی آرگنائزیشن نے بتایا تھا کہ جاپان کا دورہ کرنے والے غیرملکیوں کی شرح اس سال جولائی میں پچھلے سال کی نسبت 36.1 فیصد کم ہوئی ہے، جو مارچ میں آنے والی قدرتی آفت کے ہاتھوں شمال مشرقی جاپان کی بری طرح تباہی اور ایٹمی بجلی گھر متاثر ہونے کے بعد پانچواں مسلسل خسارے کا مہینہ ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.