نقشے میں فوکوشیما پلانٹ کے قریب زیادہ تابکاری کا نشان

ٹوکیو: وزارت سائنس نے جمعے کو فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کی تباہی کے پانچ ماہ بعد مجموعی تابکاری کے تخمینوں پر مشتمل ایک نقشہ شائع کیا ہے جس میں قریبی قصبوں کو تابکاری کے زیادہ درجے کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

داخلہ بند علاقے کے 50 مقامات کے پہلی بار مخصوص تخمینے مہیا کرتے ہوئے وزارت نے کہا کہ متاثرہ بجلی گھر سے 3 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع اوکوما کے قصبے میں 278 ملی سیورٹ کی مجموعی تابکاری کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

عام لوگوں کے لیے سالانہ تابکاری کے ساتھ تعامل کی شرح 1 ملی سیورٹ ہے۔ حکومت نے بجلی گھر کے اطرافی علاقوں میں رہنے والے لوگوں، جہاں سالانہ تعامل کی شرح 20 ملی سیورٹ سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، کو گھروں سے نکل جانے کی ترغیب دی ہے۔

پانچ ماہ کے عرصے کے یہ تخمینے متغیر تھے جن میں داخلہ بند علاقے کے بعض مقامات پر بھی مجموعی تابکاری کی شرح کئی ملی سیورٹ تک تھی۔

چناچہ اس ڈیٹا کو مستقبل میں داخلے پر پابندی اٹھانے کے لیے رہنما کے طور پر استعمال کیا جائے گا، وزارت تعلیم، ٹقافت، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی نے کہا جو ان اعدادوشمار کی نگرانی کرتی ہے۔

حکومت بجلی گھر کے گرد تین کلومیٹر کے رداس میں رہنے والوں کو  عارضی طور پر اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دینے پر بھی غور کررہی ہے۔

آفت کے آغاز سے ایک سال کے اندر داخلہ بند علاقے کے 50 مقامات پر مجموعی تابکاری کی شرح کئی ملی سیورٹ سے لے کر 500 ملی سیورٹ تک رہنے کی تجویز ہے۔

خارج شدہ علاقے کے باہر مجموعی تابکاری کا تخمینہ، بجلی گھر سے 22 کلومیٹر شمال مغرب میں نامی کے قصبے میں پانچ ماہ کے عرصے کے دوران 115 ملی سیورٹ تک لگایا گیا تھا، جو بیرونی علاقے سے باہر مقامات میں سب سے زیادہ اور 229 ملی سیورٹ کے حساب سے 12 ماہ کے عرصے کے برابر ہے۔

مجموعی تابکاری کا نقشہ 4283 مقامات سے لی گئی ریڈنگز پر مشتمل ہے جو فوکوشیما صوبے پر زیادہ توجہ مرکوز کرکے حاصل کی گئیں تھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.