نیشنل پولیس ایجنسی نے اس ہفتے کی رپورٹ میں کہا کہ اس سال جنوری سے جون کے درمیان پکڑی جانے والی بناوٹی شادیاں 88 تھیں، جو پچھلے سال سے 49.2 فیصد زیادہ ہے۔ بےنقاب ہونیوالے افراد بشمول رشتہ کرانے والے بروکرز کی تعداد 264 تھی، این پی اے کی رپورٹ نے کہا۔ کل میں سے 144 جاپانی شہریت رکھتے تھے۔ 120 غیرملکیوں میں سے 85 چینی تھے۔ دوسرا سب سے بڑا گروہ 23 فلپائنیوں کا تھا۔
این پی اے نے کہا کہ وہ ایک مہم چلانے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ بناوٹی شادیوں، پاسپورٹوں اور غیرملکی رجسٹریشن کارڈوں کی جعل سازی کے ساتھ ساتھ زیرزمین بینکاری کو بےنقاب کرنے کی کوششوں میں تیزی لائی جاسکے۔
2 comments for “جاپانیوں اور غیرملکیوں میں جعلی شادیوں کی شرح 49.2 فیصد تک پہنچ گئی”