گیارہ مارچ کے زلزلے و سونامی سے بچ جانے والوں کے لیے قائم نظام کا ناجائز استعمال کرکے جعلی نام سے کھاتہ کھلوانے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والوں نے کہا۔
24 سالہ ہایاتسو کاتوشی، جس کا کوئی مستقل پتا نہیں، کو جعل سازی، نجی دستاویز کے استعمال اور فراڈ کے شک کے تحت زیر حراست لیا گیا، سائتاما پولیس نے 19 اگست کو بتایا۔ اس کے بارے میں دوسری دفعات کے تحت فراڈ کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ پولیس نے کسی کی طرف سے غیرقانونی طور پر خود کو مبینہ بحران زدہ ظاہر کرکے بینک کھاتہ کھلوانے کے کیس کو بےنقاب کیا ہو۔
صوبائی پولیس کا کہنا ہے کہ ہایاتسو نے 11 اپریل کو ٹوکیو کے شن جوکو وارڈ کے ایک بینک میں یہ کہہ کر کھاتہ کھلوانے کے لیے درخواست دی کہ “میں اوفونتو، ایواتی صوبے میں آفت سے متاثر ہوا تھا، اور اب میں شہری علاقے میں رہ رہا ہوں”۔ انھوں نے کہا کہ اس نے جعلی نام کے ساتھ کھاتہ کھلوایا اور غیرقانونی طور پر بینک سے پاس بک حاصل کی۔
ہایاتسو کبھی بھی اوفونتو میں نہیں رہا، اور مبینه طور پر اس نے اپنے اوپر الزامات کو تسلیم کرلیا ہے، یہ کہتے ہوئے کہ “میں نے ایسا کیا چونکہ مجھے ایسا کرنے کا کہا گیا تھا”۔
پولیس اس شبہے کے تحت کیس کی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے کہ ہایاتسو نے یہ کھاتہ آگے بیچنے کے لیے کھلوایا تھا۔