ٹوکیو (کیودو): خام فولاد کی پیداوار جولائی میں پچھلے سال کے 9.11 ملین ٹن کی نسبت 1.2 فیصد گر گئی، جو کہ گراوٹ کا مسلسل پانچواں مہینہ ہے چونکہ کار سازوں اور صارفین کے لیے الیکٹرونک اشیا بنانے والوں کی پیداوار ابھی تک 11 مارچ کے زلزلے و سونامی سے پہلے کی سطح پر واپس نہیں جاسکی، ایک صنعتی باڈی نے جمعے کو بتایا۔
گراوٹ کا ذمہ دار ین کی قدر میں اضافہ بھی ہے جس سے برآمدات کو نقصان پہنچتا ہے، جاپان آئرن اینڈ اسٹیل فیڈریشن نے کہا۔ تاہم گراوٹ کی شرح پچھلے ماہ کی نسبت کم رہی، فیڈریشن نے مزید کہا۔
اگرچہ کاروں کی پیداوار سنبھل رہی ہے، لیکن پچھلےسال کی اسٹیل کی پیداواری سطح تک واپس جانے کے لیے مزید وقت درکار ہے، ایک صنعتی مبصر نے کہا۔
مصنوعاتی زمروں کے حساب سے خصوصی فولاد کی پیداوار، جس کی زیادہ تر مقدار گاڑیاں بنانے میں استعمال ہوتی ہے، مسلسل پانچویں مہینے میں 5.6 فیصد کی شرح سے 2.01 ملین ٹن پر گر گئی۔ تاہم عام فولاد کی پیداوار 0.1 فیصد کے اضافے سے 7.1 ملین ٹن ہوگئی، جو پانچ ماہ میں پہلا اضافہ ہے۔