اخبار:
جاپانی حکومت تباہ حال فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے گرد 20 کلومیٹر کے خارجی علاقے کو خریدنے کا سوچ رہی ہے۔ وزیر بحالیات ہیرانو تاتسو جنہوں نے اتوار کو فوکوشیما صوبے کا دورہ کیا، نے کہا کہ 20 کلومیٹر کے علاقے میں تابکاری کی بہت اونچی سطحوں کی وجہ سے وہاں کے رہائشیوں کے لیے اپنے گھروں کو زیادہ دیر کے لیے واپس آنا خطرناک ہوگا۔
دریں اثنا این ایچ کے نے اطلاع دی ہے کہ وزیر اعظم کان ناؤتو 27 اگست کو فوکوشیما کا دورہ کریں گے اور فوکوشیما کے گورنر ساتو یوئی ہی سے ملاقات میں حکومت کی پالیسی کی وضاحت کریں گے۔
انخلا شدہ رہائشیوں سے زمین خریدنے کا فیصلہ حکومت کی طویل مدتی پالیسی کا حصہ ہے جس میں جوہری پلانٹ کےٹھنڈا کرنے کے نظام کا استحکام، کولڈ شٹ ڈاؤن کا حصول اور آخر کار پلانٹ کو بند کرنے کا کرنا شامل ہے، جس میں کم از کم ایک عشرے کا وقت لگ سکتا ہے۔
ہیرانو نے این ایچ کے کو بتایا کہ آفت سے بےگھر ہونے والوں کی مدد کے لیے انتظامیہ کو زمین خریدنا ہوگی اور رہائشیوں کو زرتلافی مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ پناہ گزینوں کے لیے مستقل رہائش گاہیں بھی تعمیر کرنا ہوں گی۔