بریس ریلیز : جاپان مسلم پیس فیڈریشن ہر سال جاپانیوں کو حضورنبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم کی ذات و صفات(سیرت) سے روشناس کروانے کے لئے ٹوکیو یونیورسٹی میں ایک سیمینار کا اہتمام کرتی ہے، جسمیں مختلف اسکالرز نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں۔ یہ سیمینار جاپانی زبان میں ہوتا ہے اور خاص طور پر جاپانی افراد کے لئے ہوتا ہے۔ اس سال اس سلسلے کا چوتھا سیمینار انشاء اللہ 10اکتوبر کو ٹوکیو یونیورسٹی میں منعقد ہو گا جسکے لئے تیاریاں کئی ماہ سے جاری ہیں۔
الحمدللہ اس سال سونامی اور زلزلے کے بعد بے شمار اسلامی تنظیموں اور گروپوں نے متاثرہ افراد کی مدد کی ہے ۔ اسی مناسبت اس سال کا موضوع حضورنبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم کی وہ تعلیمات ہیں جن کی بدولت مسلمان دوسروں کی مدد کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
اس سال کے خاص اسپیکر اسلامک ریلیف اینڈ ہیومینیٹیریم فورم کے بانی اور صدر ڈاکٹر ہانی البنّا ہیں۔ ان کے علاوہ جاپانی مسلم و غیر مسلم اسکالر بھی سیمینار کے مقررین میں شامل ہوں گے ۔
سیمینار کے ایک حصے میں سونامی اور زلزلے کے بعد مسلمانوں کی جانب سے کی گئی امدادی سرگرمیوں کو فوکس کیا جائے گا۔ جاپان مسلم پیس فیڈریشن، سونامی اور زلزلے کے بعدامدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والی تمام اسلامی تنظیموں سے ، درخواست کرتی ہے کہ وہ اپنی امدادی سرگرمیوں کو سیمینار میں پوسٹر کی شکل میں پیش کریں ۔ اس سلسلے میں ہم سے ای میل کے ذریعے رابطہ کریں ۔
seminar@j-muslims.org
اس سیمینار کے سلسلے میں جاپان مسلم پیس فیڈریشن ہر سال ایک کتابچہ بھی شائع کرتی ہے ۔ سیمینار کے اخراجات مسلمانوں کے عطیات اور کتابچے میں دئے جانے والےاشتہارات سے پورے کئے جاتے ہیں ۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی جاپان مسلم پیس فیڈریشن کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اس سیمینار کو کامیاب کروائیں۔ اس سیمینار کے لئے نہ صرف آپکے مالی تعاون کی ضرورت ہے، بلکہ آپ سے درخواست ہے کہ
زیادہ سے زیادہ جاپانیوں کو اس سیمینار میں شرکت کی دعوت دیں تاکہ کو حضورنبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جاسکے۔
Post Office Account:
Account No: 10610-25675481
J.M.P.F.