عوامی رہائشی مکانات کے خریداروں کے لیے قوانین میں تبدیلی

اخبار:
پیر کو پتا چلا ہے کہ حکومت ممکنہ طور پر ایسے اقدامات کرے گی کہ آفت زدہ مقامی حکومتوں کی طرف سے تعمیر کیے جانے والے مکانات آفت سے بچ جانے والے لوگوں کو تعمیر سے پانچ سال کے عرصے میں بیچے جا سکیں۔

عمومی طور پر لکڑی سے بنے مکانات اپنی تعمیر کے ساڑھے سات سال گزر جانے کے بعد ہی فروخت کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔ تاہم حکومت خصوصی اقدامات کا سوچ رہی ہے تاکہ آفت زدگان کو اپنی زندگی جلد از جلد معمول لانے کے لیے مدد فراہم کی جاسکے۔

حکومت “عظیم مشرقی جاپانی بحالی کے اقدامات” کے عارضی نام سے پکارے جانے والے بلوں میں ممکنہ طور پر ایک شق شامل کرے گی جو ڈائٹ کے خزاں میں ہونے والے غیر معمول اجلاس میں جمع کروائے جانے ہیں۔

اس خزاں میں آفت زدہ صوبوں ایواتی، میاگی اور فوکوشیما میں مقامی حکومتوں اور مرکزی حکومت کی فراہم کردہ سبسڈی سے مکانات کی تعمیر کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

مکانات کی خرید جلد ممکن بنا کے حکومت آفت سے بچ جانے والوں کی جلد بحالی کے عمل کو آسان کرنا چاہ رہی ہے۔ وزارت ارضیات انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے ایک سینئیر اہلکار نے کہا، “آفت زدگان وقت سے پہلے اپنے مکانات بطور غیر منقولہ جائیداد خرید سکیں گے، جو انہیں اپنا سماجی رتبہ مستحکم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

حکومت یہ بھی محسوس کرتی ہے کہ اگر مقامی لکڑی سے تیار کردہ گھروں کی تعداد بڑھ گئی تو وہ مقامی جنگلات کی صنعت کی بحالی میں بھی مدد دے گی۔

آفت زدگان کی رہائش میں امداد کے لیے حکومت عارضی رہائشی یونٹ فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جہاں لوگ کرائے کے بغیر زیادہ سے زیادہ دو سال رہ سکیں گے، اور جن مکانات میں لوگوں کو کرایہ دینا پڑا وہاں زیادہ عرصے تک رہائش کے علاوہ چاہیں تو مکانات خرید بھی سکیں گے۔

1 comment for “عوامی رہائشی مکانات کے خریداروں کے لیے قوانین میں تبدیلی

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.